ايران کے مغربي صوبے کرمانشاہ ميں کئي صنعتي اور تعميراتي منصوبوں کي افتتاحي تقريب سے صدر کا خطاب: اقتصادي سرگرميوں ميں عوام کي بھرپور مشارکت سے ملک بڑي تيزي سے ترقي اور پيش رفت کي جانب رواں دواں ہے-<br />
بد 13 February 2013 - 10:09
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اقتصادي سرگرميوں ميں عوام کي بھرپور مشارکت سے ملک بڑي تيزي سے ترقي اور پيش رفت کي جانب رواں دواں ہے۔

ايران کے مغربي صوبے کرمانشاہ ميں کئي صنعتي اور تعميراتي منصوبوں کي افتتاحي تقريب سے صدر کا خطاب:

اقتصادي سرگرميوں ميں عوام کي بھرپور مشارکت سے ملک بڑي تيزي سے ترقي اور پيش رفت کي جانب رواں دواں ہے-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اقتصادي سرگرميوں ميں عوام کي بھرپور مشارکت سے ملک بڑي تيزي سے ترقي اور پيش رفت کي جانب رواں دواں ہے۔

خبر کا کوڈ: 44430 - 

منگل 01 January 2013 - 14:29



يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج منگل کو ايران کے مغربي صوبے کرمانشاہ ميں کئي صنعتي اور تعميراتي منصوبوں کي افتتاحي تقريب سے خطاب کے دوران کہي-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے ملک کے اقتصادي سرگرميوں ميں عوام کے کردار کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ عوام کي مشارکت کے بغير اقتصادي حوالے سے ملک کي ترقي ممکن نہيں ہے-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ اقتصادي ترقي و پيش رفت اسي صورت ميں ممکن ہے جب اس ميں عوام کے تمام طبقات کا کردار شامل ہو اور وہ اقتصادي علوم سے کافي حد تک واقفيت اور آگاہي رکھتے ہوں۔

صدر مملکت نے ايٹمي حقوق پر ڈٹے رہنے کي وجہ سے ايراني عوام پرمغرب کے گزشتہ چند سال کے دباؤ کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے مغربي حکام نے اس حقيقت کا ادراک کرليا ہے کہ پابنديوں اور دباؤ ميں شدت پيدا کر کے ملت ايران کو اس کے ايٹمي حقوق سے دستبردار ہونے پر مجبور نہيں کيا جاسکتا۔

واضح رہے صدرمملکت جناب احمدي نژاد نے آج کرمانشاہ ميں پوليمر پيٹروکيميکل کمپيلکس اور آزادي نامي ڈيم کا افتتاح کيا۔



خبر کا کوڈ: 44430  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے