تہران کے پاکدشت علاقے ميں ملک کے بڑے بجلي گھر کے افتتاحي تقريب ميں: ايراني قوم کي بلند ہمت سے تسلط پسند طاقتوں کي سبھي رکاوٹوں کو پار کيا جا سکتا ہے-<br />
جمعرات 13 December 2012 - 11:36
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايراني قوم کي صلاحيتيں، اس سے کہيں زيادہ ہيں جو آج دکھائي دے رہي ہيں۔

تہران کے پاکدشت علاقے ميں ملک کے بڑے بجلي گھر کے افتتاحي تقريب ميں:

ايراني قوم کي بلند ہمت سے تسلط پسند طاقتوں کي سبھي رکاوٹوں کو پار کيا جا سکتا ہے-

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايراني قوم کي صلاحيتيں، اس سے کہيں زيادہ ہيں جو آج دکھائي دے رہي ہيں۔

خبر کا کوڈ: 43830 - 

منگل 11 December 2012 - 10:36

صدرمملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج تہران کے پاکدشت علاقے ميں ملک کے بڑے بجلي گھر کے افتتاحي تقريب ميں ايران کي درخشاں تاريخ ميں ايراني قوم کي متعالي ہمت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہميں ،ايران کو عالمي سطح پر نماياں پوزيشن تک ارتقاء دينا چاہيئے-

صدر مملکت نے شھدائے پاکدشت کمبائنڈ سائيکل پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر ايراني قوم کي صلاحيتوں اور بلند حوصلے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تاريخ ثابت کرچکي ہے کہ ايراني قوم خود اعتمادي کي بنياد پر ہميشہ کامياب رہي ہے-

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايراني قوم کي صلاحيتيں اس سے کہيں زيادہ ہيں جو آج دکھائي دے رہي ہيں۔ ڈاکٹر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ اگر بعض تسلط پسند طاقتيں ايراني قوم کي راہ ميں رکاوٹ نہ بنيں ايران، سبھي ميدانوں ميں عالمي سطح پر ابھر آسکتا ہے جبکہ ان رکاوٹوں کے باوجود بھي ايراني قوم کي بلند ہمت سے سبھي رکاوٹوں کو پار کيا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر صدرمملکت نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ اگر کسي قوم کو ترقي کرني ہے تو اسے خود کفيل بننا چاہيئے کہا کہ ايراني قوم کي 8 ہزار سالہ تاريخ سے يہ بات بخوبي واضح ہے کہ چونکہ اس نے کسي بھي طاقت پر تکيہ نہيں کيا ہے تاريخ ميں نماياں حيثيت حاصل کرسکي ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سي طاقتوں نے ايراني قوم کو دبانے کي کوشش کي ہے ليکن وہ خود صفحۂ ہستي سے مٹ گئي ہيں

صدرمملکت نے خود اعتمادي کي اہميت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايران کي ترقي کي راہ ميں بڑي طاقتوں کي طرف سے رکاوٹيں کھڑي کئے جانے کے باوجود بين الاقوامي سطح پر سبھي اہم ميدانوں ميں ايران کا نام روشن ہے اور اس راہ ميں آنے والي زيادہ تر رکاوٹوں کو پار کر ليا ہے-

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دو ہزار پانچ ميں ايران کي بجلي کي پيداوار کي صلاحيت اڑتيس ہزارميگاواٹ تھي کہا کہ اس وقت ايران کي بجلي کي پيداوار کي صلاحيت بڑھ کر سڑسٹھ ہزار ميگاواٹ ہو گئي ہے- واضح ہو کہ پاکدشت ميں مشرق وسطي کا سب سے بڑا بجلي گھر ہے جس کي پيداوار کي صلاحيت دو ہزار آٹھ سو اڑسٹھ ميگاواٹ ہے –

اس بجلي گھر کے افتتاح سے ايران ميں بجلي کي پيداوار ميں چھے في صد کا اضافہ ہوا ہے -



خبر کا کوڈ: 43830  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے