- صدرکا اصفہان ميں متعدد صنعتي پروجيکٹوں کي افتتاحي تقريب کے دوران خطاب : دشمن جو بھي منصوبے تيار کريں گے وہ ايرانيوں کے ايمان اورعزم و ہمت کے ذريعے ترقي و پيشرفت کے مواقع ميں تبديل ہوجائيں گے -<br />

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے اصفہان ميں متعدد صنعتي پروجيکٹوں کي افتتاحي تقريب کے دوران صنتعکاروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے نہ صرف يہ کہ پابنديوں کو ناکام بناديا بلکہ ان پابنديوں کو بھي اپنے مقاصد ميں بروئے کار لائے اور ان سے استفادہ کيا –

صدرکا اصفہان ميں متعدد صنعتي پروجيکٹوں کي افتتاحي تقريب کے دوران خطاب :

دشمن جو بھي منصوبے تيار کريں گے وہ ايرانيوں کے ايمان اورعزم و ہمت کے ذريعے ترقي و پيشرفت کے مواقع ميں تبديل ہوجائيں گے -

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے اصفہان ميں متعدد صنعتي پروجيکٹوں کي افتتاحي تقريب کے دوران صنتعکاروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے نہ صرف يہ کہ پابنديوں کو ناکام بناديا بلکہ ان پابنديوں کو بھي اپنے مقاصد ميں بروئے کار لائے اور ان سے استفادہ کيا –

خبر کا کوڈ: 43735 - 

منگل 04 December 2012 - 12:46

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ خداوندعالم کا ايک لطف و کرم يہ بھي ہے کہ ملت ايران کے دشمن موجودہ بين الاقوامي حالات اور ايراني عوام کي توانائيوں کو سمجھنے سے عاجز ہيں –

صدر مملکت نے کہا کہ ميں نے بعض يورپي ملکوں کے سفيروں سے ملاقاتوں ميں ان پر يہ واضح کيا کہ امريکيوں نے ايراني عوام کے خلاف ايران ميں سو فيصد آمر اور ظالم حکومت کي حمايت کي ہے-

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ جس دن سے ايراني عوام کا انقلاب کامياب ہوا ہے امريکيوں نے ہمارے ساتھ دشمني کا مظاہرہ کيا- انہوں نے کہا کہ ايران کے عوام کے دشمنوں نے صدام کو ايران کے خلاف جنگ کے لئے اکسايا اور اس کو بےپناہ ہتھيار فراہم کئے-

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اس وقت تو ايٹمي ٹکنالوجي کا تو کوئي بہانہ نہيں تھا- صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کو وہاں بھي شکست ہوئي اور اس کے علاوہ بھي انہوں نے اور بھي اقدامات کئے مگر ہر جگہ انہيں ناکامي کا ہي منہ ديکھنا پڑا –

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اب ملت ايران کے دشمنوں نے ايٹمي معاملے کو بہانہ بناليا ہے –

صدر مملکت نے کہا کہ ممکن ہے کہ ملت ايران کے دشمن جنہوں نے يہ منصوبے تيار کئے ہيں کچھ قدم آگے آئيں ليکن تاريخي تجربے سے يہ ثابت ہے کہ ايران کے عوام اپنے ايمان اور محکم ارادے کے ذريعے انہيں ان کي سرحدوں کے اندر تک پسپائي اختيار کرنے پرمجبور کرديں گے-



خبر کا کوڈ: 43735  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے