- صدر احمدي نژاد سے پاکستان کے مشير پيٹروليئم کي ملاقات: صدر نے اميد ظاہر کي کہ دونوں ممالک کے تعلقات ايک دن ايسي سطح پر پہنچ جائيں کہ دونوں ممالک اپني ضروريات کا ايک بڑا حصہ ايک دوسرے سے پورا کر سکيں۔ <br />

اسلامي جمہوري ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادي اور تجارتي شعبے ميں ايران اور پاکستان کے تعلقات کي سطح ميں اضافے اور وسيع تر تعاون کو دونوں ملکوں کے لئے سود مند اور مفيد قرار ديا –

صدر احمدي نژاد سے پاکستان کے مشير پيٹروليئم کي ملاقات:

صدر نے اميد ظاہر کي کہ دونوں ممالک کے تعلقات ايک دن ايسي سطح پر پہنچ جائيں کہ دونوں ممالک اپني ضروريات کا ايک بڑا حصہ ايک دوسرے سے پورا کر سکيں۔

اسلامي جمہوري ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادي اور تجارتي شعبے ميں ايران اور پاکستان کے تعلقات کي سطح ميں اضافے اور وسيع تر تعاون کو دونوں ملکوں کے لئے سود مند اور مفيد قرار ديا –

خبر کا کوڈ: 43674 - 

اتوار 02 December 2012 - 18:06

صدر احمدي نژاد نے اتوار کے روز تھران ميں پاکستان کے مشير پيٹروليم ڈاکٹر عاصم حسين کے ساتھ ملاقات ميں مختلف شعبوں خاص طور پر اقتصادي اور تجارتي شعبے ميں ايران اور پاکستان کے تعلقات کي سطح ميں اضافے اور وسيع تر تعاون کو دونوں ملکوں کے لئے اہم اور مفيد قرار ديا ہے۔

ملاقات ميں ايراني صدر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعل‍قات بڑھانے ميں کسي بھي قسم کي محدوديت کا قائل نہيں، انہوں نے اس اميد کا اظہار کيا کہ دونوں ممالک کے اقتصادي اور تجارتي تعلقات ايک دن ايسي سطح پر پہنچ جائيں کہ دونوں ممالک اپني ضروريات کا ايک بڑا حصہ ايک دوسرے سے پورا کر سکيں۔

صدر مملکت نے پاکستان کي سرزمين پر گيس پائپ لائن منصوبے کے کام کے آغاز کا خيرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو جلد از جلد پائہ تکميل تک پہنچنا چاہيے، کيونکہ يہ منصوبہ دونوں ممالک کي فلاح و بہبود ميں مددگار ثابت ہوگا۔

پاکستان کے مشير پيٹروليم ڈاکٹر عاصم حسين نے بھي اس ملاقات ميں ايران پاکستان گيس پائپ لائن پروجيکٹ کے کام ميں پيشرفت کے حوالے سے تفصيلي رپورٹ پيش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ايران کے ساتھ تمام شعبوں خاص طور سے انرجي کے سيکٹر ميں اپنے تعاون کو مزيد فروغ دينے ميں مصمم ہے۔



خبر کا کوڈ: 43674  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے