ہفتہ رضاکار فورس بسيج کي مناسبت سے صدر کا خطاب: بسيج کي ثقافت کربلا اور واقعہ عاشورا پر استوار ہےـ<br />
جمعرات 13 December 2012 - 11:38
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے آج بدھ کو ہفتہ رضاکار فورس بسيج کي مناسبت سے رضاکاروں سے خطاب ميں کہا کہا کہ کربلا اور واقعہ عاشورا در حقيقت توحيد، عدل، عشق اور تمام انسانوں کي سعادت کي ايک مکمل درسگاہ ہے ـ

ہفتہ رضاکار فورس بسيج کي مناسبت سے صدر کا خطاب:

بسيج کي ثقافت کربلا اور واقعہ عاشورا پر استوار ہےـ

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے آج بدھ کو ہفتہ رضاکار فورس بسيج کي مناسبت سے رضاکاروں سے خطاب ميں کہا کہا کہ کربلا اور واقعہ عاشورا در حقيقت توحيد، عدل، عشق اور تمام انسانوں کي سعادت کي ايک مکمل درسگاہ ہے ـ

خبر کا کوڈ: 43586 - 

بد 28 November 2012 - 13:48

صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے رضاکاروں سے خطاب ميں کہا کہ بسيج کي ثقافت، امام خميني سے گہرے عشق، انصاف پسندي، حريت پسندي، خود غرضي سے اجتناب اور تصنع سے پرہيز پر استوار ہےـ

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ کربلا کے ميدان ميں تمام اقدار مجسم ہوکر سامنے آ گئيں اور يہ واقعہ تا ابد انسانوں اور اقوام کو سعادت وکمال کي راہ کي جانب ہدايت کرتا رہے گا ـ صدر مملکت نے کہا کہ امام حسين عليہ السلام نے عاشور کے دن وجود خدا کا بہترين جلوہ پيش کياـ

ڈاکٹر احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ امام حسين نے کمال و سعادت کا بہترين راستہ طے کياـ انہوں نے کہا کہ انسان کامل راہ کامل کا مسافر ہے اور جو بھي امام حسين عليہ السلام سے متمسک ہوگيا اور جو بھي امام حسين کے ساتھ ہوگيا وہ زندہ جاويد بن گيا اور جو اس راستے سے ہٹ گيا وہ در حقيقت انسانيت سے محروم ہو گياـ

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کربلا کے ميدان کو ايسے عاشقوں اور مومنوں کا ميدان قرار ديا جنہيں راہ خدا مل گئي ہےـ

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي انقلاب، اسلامي جمہوريہ اور ولايت فقيہ کو اس لئے برپا اور قائم کيا گيا تا کہ ہم حسيني بن جائيں ـ

انہوں نے کہا کہ جو بھي امام حسين کي اتباع کے لئے کوشاں ہوگا وہ اپنے قلب و ذہن اور جذبات و احساسات کو امام عاليمقام کي مرضي کے مطابق ڈھالے گا



خبر کا کوڈ: 43586  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے