- فلسطين کے منتخب وزير اعظم اسماعيل ہنيہ سے ٹيلي فوني بات چيت: ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے فلسطينيوں کو غزہ کے خلاف آٹھ روزہ جنگ ميں صيہوني حکومت پر فتح کي مبارکباد پيش کي ہے۔ <br />

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے آج فلسطين کے منتخب وزير اعظم اسماعيل ہنيہ کے ساتھ ٹيلي فوني گفتگو کرتے ہوئے غزہ کے لوگ اور دنيا کي تمام حريت پسند اقوام کو صيہوني حکومت کے حملوں کے مقابلے ميں فلسطيني استقامت اور غزہ کے باشندوں کي فتح اور کاميابي کي مبارکباد پيش کي۔

فلسطين کے منتخب وزير اعظم اسماعيل ہنيہ سے ٹيلي فوني بات چيت:

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے فلسطينيوں کو غزہ کے خلاف آٹھ روزہ جنگ ميں صيہوني حکومت پر فتح کي مبارکباد پيش کي ہے۔

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے آج فلسطين کے منتخب وزير اعظم اسماعيل ہنيہ کے ساتھ ٹيلي فوني گفتگو کرتے ہوئے غزہ کے لوگ اور دنيا کي تمام حريت پسند اقوام کو صيہوني حکومت کے حملوں کے مقابلے ميں فلسطيني استقامت اور غزہ کے باشندوں کي فتح اور کاميابي کي مبارکباد پيش کي۔

خبر کا کوڈ: 43541 - 

هفته 24 November 2012 - 11:58

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے فلسطينيوں کو غزہ کے خلاف آٹھ روزہ جنگ ميں صيہوني حکومت پر فتح کي مبارکباد پيش کي ہے۔

صدر مملکت نے صيہونيوں کے مقابلے ميں غزہ کے باشندوں کي استقامت اور صيہوني حکومت پر ان کي دوبارہ فتح کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطين کي آزادي اور عزت و سربلندي کا راستہ يہي ہے جس کا انتخاب آج غزہ کے باشندوں اور استقامت نے کيا ہے۔

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے غزہ کے خلاف اسرائيل کي آٹھ روزہ جنگ ميں اسلامي استقامت کي کاميابي پر ملت ايران کي مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اميد ظاہر کي کہ حريت پسندوں کي کوششوں سے قدس شريف آزاد اور دنيا ميں عدل قائم ہوگا۔

صدر مملکت نے اس ٹيلي فوني گفتگو کے دوران صيہوني حکومت کے حملوں ميں شہيد ہونے والوں کے لواحقين اور متاثرہ افراد کے ساتھ اپني ہمدردي کا اظہار بھي کيا۔

فلسطين کے منتخب وزير اعظم اسماعيل ہنيہ نے بھي ايران کي حکومت اور ملت کي جانب سے کي جانے والي فلسطيني عوام کي حمايت کو سراہا اور کہا کہ صيہوني حکومت کي بہيمانہ جارحيت کے مقابلے ميں غزہ کے باشندوں کي ثابت قدمي اور استقامت اسلامي جمہوريہ ايران کي حمايت کي وجہ سے ہي ممکن ہوسکي ہے۔



خبر کا کوڈ: 43541  

- ٹیلی فونی گفتگو