- - صدر احمدي نژاد اور زرداري کي ملاقات، علاقے ميں امن و امان قائم کرنے کي کوششيں جاري رہے گي-

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ترقي پذير اسلامي ملکوں (ڈي ايٹ) کے اجلاس پر پاکستان کے صدر آصف علي زرداري کے ساتھ ہونے والي ملاقات ميں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ترقي پذير اسلامي ملکوں (ڈي ايٹ) کے اجلاس کو پاکستان نے کاميابي کے ساتھ منعقد کيا مزيد کہا کہ ڈي ايٹ ممالک مل جل کر پائيدار اور جامع ترقي اور نمو حاصل کرنے کے عزم ميں متحد ہيں-

صدر احمدي نژاد اور زرداري کي ملاقات، علاقے ميں امن و امان قائم کرنے کي کوششيں جاري رہے گي-

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ترقي پذير اسلامي ملکوں (ڈي ايٹ) کے اجلاس پر پاکستان کے صدر آصف علي زرداري کے ساتھ ہونے والي ملاقات ميں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ترقي پذير اسلامي ملکوں (ڈي ايٹ) کے اجلاس کو پاکستان نے کاميابي کے ساتھ منعقد کيا مزيد کہا کہ ڈي ايٹ ممالک مل جل کر پائيدار اور جامع ترقي اور نمو حاصل کرنے کے عزم ميں متحد ہيں-

خبر کا کوڈ: 43540 - 

جمعه 23 November 2012 - 11:57

ڈي ايٹ ممالک مل جل کر پائيدار اور جامع نمو حاصل کرنے کے عزم ميں متحد ہيں، اس حوالے سے رکن ممالک عالمي معيشت کي غيريقيني صورتحال کے پس منظر ميں پائيدار نمو کي حکمت عملي کيليے مانيٹري اور مالي پاليسياں تشکيل دينگے، جدت پسندانہ مالي شموليت کي پاليسيوں کو فروغ، اسلامي فنانس کے مواقع تلاش اور ڈي ايٹ مرکزي بينکوں کے درميان معلومات کا تبادلہ کياجائے گا۔

اس حوالے سے رکن ممالک عالمي معيشت کي غيريقيني صورتحال کے پس منظر ميں پائيدار نمو کي حکمت عملي کيليے مالي پاليسياں تشکيل دينے کي ضرورت پڑے گي ، جدت پسندانہ مالي شموليت کي پاليسيوں کو فروغ، اسلامي فنانس کے مواقع تلاش اور ڈي ايٹ مرکزي بينکوں کے درميان معلومات کا تبادلہ بهي ضروري ہوگي۔

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے پاکستان کے صدر آصف علي زرداري کے ساتھ ملاقات ميں مزيد کہا کہ ترقي پذير ملکوں کے مرکزي بينکوں کے درميان تعاون اور شراکت کو متنوع بنانا ضروري ہے جبکہ ايک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے سے انہيں اپنے معاشي مقاصد کو حاصل کرنے ميں مدد ملے گي۔

صدر مملکت نے اس ملاقات ميں کہا کہ سامراجي طاقتوں اپنے آلۂ کار گروپوں کو بہانہ بنا کرعلاقے کي پيشرفت کو رکوانا چاہتے ہيں اور خطے ميں بد امني پھيلا رہے ہيں-

پاکستان کے صدر جناب اصف علي زرداري نے بھي اس ملاقات کے دوران خطے ميں رونما ہونے والے واقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم علاقے کے مشکلات برطرف کرنے کيلئے متحد نہ ہو جائيں، خطے ميں کبھي بھي امن و امان کي صورتحال بحال نہيں ہو سکتي-

آصف علي زرداري نے کہا کہ سامراج کبھي بھي اسلامي دنيا کي تعمير و ترقي نہيں چاہتا، انہوں نے صنعت اور زراعت کے شعبہ ميں ايران کے تجربوں ميں دلچسپي کا اظہار کيا اور کہا کہ ہم اپنے طے ہوپائے گئے سمجھوتوں کے علاوه پھر بھي چاہتے ہيں کہ دوطرفہ تعلقات ميں مزيد فروغ آجائے- اسلامي دنيا ميں تبديلياں رونما ہورہي ہيں جن کو باہمي مفاہمت کے ذريعے حل کرنا چاہئيے-



خبر کا کوڈ: 43540  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے