ڈاکٹر احمدي نژاد کي پاکستان کے دانشوروں اور مذہبي و سياسي شخصيات سے ملاقات: مسلمانوں کے اتحاد اور اتفاق وقت کي اہم ترين ضرورت ہے-<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:53
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

ڈاکٹر احمدي نژاد نے بدھ کي رات بھي اسلام آباد ميں پاکستان کے دانشوروں اور مذہبي و سياسي شخصيات سے ملاقات کي - صدر مملکت نے اس ملاقات ميں کہا کہ امريکا اور صيہونزم دنيا کي تمام اقوام کو اختلاف و تفرقے ميں مبتلا کرکے اپنے ناجائز مفادات کي فکر ميں ہيں-

ڈاکٹر احمدي نژاد کي پاکستان کے دانشوروں اور مذہبي و سياسي شخصيات سے ملاقات:

مسلمانوں کے اتحاد اور اتفاق وقت کي اہم ترين ضرورت ہے-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے بدھ کي رات بھي اسلام آباد ميں پاکستان کے دانشوروں اور مذہبي و سياسي شخصيات سے ملاقات کي - صدر مملکت نے اس ملاقات ميں کہا کہ امريکا اور صيہونزم دنيا کي تمام اقوام کو اختلاف و تفرقے ميں مبتلا کرکے اپنے ناجائز مفادات کي فکر ميں ہيں-

خبر کا کوڈ: 43537 - 

بد 21 November 2012 - 23:04

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ صيہونزم ، ان کے حامي امريکا اور ديگر طاقتيں بہت کمزور ہيں صرف ان کے مقابلے ميں اتحاد کے ساتھ استقامت کي ضرورت ہے-

پاکستان ميں ہونے والے دہشت گردي کے واقعات کے بارے ميں صدر نے کہا کہ پاکستان ميں اور اس خطے ميں دہشت گردي کے واقعات لمبے ہاتھ اور لمبي زبان والوں کي کارستاني ہے۔ يہ لمبے ہاتھ اور زبان والے يہ کہہ کراس خطے ميں آئے ہيں کہ وہ دہشت گردي ختم کريں گے ليکن دنيا جانتي ہے کہ جب سے وہ آئے ہيں اس خطے ميں دہشت گردي بڑھ گئي ہے۔

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ امريکا طاقتور نہيں، ہماري کمزوري ہمارا نفاق ہے۔ پاکستان، افغانستان، ايران اکٹھے ہوں تو کوئي قوت ہمارا مقابلہ نہيں کرسکتي۔ اسلام آباد ميں پاکستاني دانشوروں اور سياستدانوں سے خطاب کرتے ہوئے ايراني صدر نے کہا کہ پاکستان ميں آکر ايسا محسوس کررہا ہوں جيسے ايران ميں ہوں-

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ پيغمبر اسلام (ص) ، توحيد اور انصاف کے علمبردار تھے۔ وہ دنيا سے ظلم مٹانے آئے تھے اور انصاف کي بنياد پر ہي دنيا خوشحالي کي راہ پر گامزن ہو سکتي ہے۔ اسلام ناانصافي کي نفي کرتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو سمجھنا ہوگا ہم تمام انبيائے کرام کي عزت اور تکريم کرتے ہيں جبکہ مغرب ميں حضرت محمد (ص) کي شان ميں گستاخياں کي جا رہي ہيں۔ مسلم ممالک کو مشترکہ سوچ اختيار کرنا ہوگي - مغرب ہمارا سرمايہ ہميں ہي لائنوں ميں کھڑا کرکے قرضوں کي صورت ميں ديتا ہے۔ ہم تقسيم در تقسيم ہوتے جا رہے ہيں۔ نبي کريم (ص) نے عرب اور عجم کے فرق کو ختم کيا۔

آج فلسطين امريکہ اور اسرائيل کے گلے کي ہڈي بنا ہوا ہے۔ غزہ کے عوام اور مجاہدين صہيونيوں اور مغرب کا مقابلہ کر رہے ہيں اگر فلسطيني مسلمان اسرائيل کي مزاحمت نہ کرتے تو اسرائيل آج ايران اور پاکستان کي جانب پيش قدمي اور يہاں اپنے تسلط کو قائم کرنے کي کوشش کرتا۔

صدر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ اسلام آباد ميں اکٹھے ہونے والے آٹھ مسلم ممالک اگر يکجا ہو جائيں تو اپنے دشمنوں امريکہ اور مغرب کا مقابلہ کيا جا سکتا ہے۔

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلام محبت، بھائي چارہ، رواداري اور برداشت کا درس ديتا ہے يہي مسلمانوں کو آپس ميں جوڑتا ہے۔ يہ غلط پروپيگنڈہ ہے کہ اسلام جنگوں کے ذريعے پھيلا ہے، نبي کريم (ص) نے ستّر غزوات ميں حصہ ليا۔ ان ميں 150 مسلمان شہيد ہوئے اور 250 کے قريب دوسرے لوگ مارے گئے اس طرح ان جنگوں ميں صرف 400 انسان مارے گئے جبکہ ہيروشيما پر امريکي حملے ميں ڈيڑھ لاکھ لوگوں کو مار ديا گيا۔

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ مجھے انقلاب سامنے نظر آ رہا ہے دنيا ميں بے چيني ہے۔ سرمايہ دارانہ نظام کے ہاتھوں دنيا بھر کے لوگ مضطرب ہيں۔

صدر مملکت نے کہا کہ مغرب ہمارے ہي وسائل اور سرمائے کو ہمارے ہي خلاف استعمال کر رہاہے۔ مسلمانوں کے وسائل کو ہي ان کي تباہي کے ليے استعمال کيا جا رہا ہے۔ آج پوري معيشت يہوديوں کے پنجے ميں ہے مسلمان ممالک کو باہمي روابط کو فروغ دينا ہو گا۔ غزہ کے عوام اور مجاہدين صہيونيوں اور مغرب کا مقابلہ کر رہے ہيں- اگر فلسطيني مسلمان صہيوني حکومت کي مزاحمت نہ کرتے تو اسرائيل آج ايران اور پاکستان کي جانب پيش قدمي اور يہاں اپنے تسلط کو قائم کرنے کي کوشش کرتا۔

ايران اور پاکستان کے عوام ميں گہري قربت پائي جاتي ہے ہمارے دکھ درد مشترکہ ہيں۔ايسے دوروں سے روابط کے فروغ ميں مدد ملے گي۔



خبر کا کوڈ: 43537  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے