صدر ڈاکٹر احمدي نژاد کا ترقي پذير اسلامي ملکوں (ڈي ايٹ) کے اجلاس پر خطاب: ترقي پذير اسلامي ملکوں کے شرکاء کو ثقافتي ، سياسي اور اقتصادي لحاظ سے اپنے تعلقات ميں فروغ لانا چاہئيے-<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:54
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ترقي پذير اسلامي ملکوں (ڈي ايٹ) کے اجلاس پر اپنے خطب ميں کہا کہ آج سامراج نئے سرے سے دنيا کے لوگوں کو اپنا يرغمال بنا رہا ہے اور نئے نئے نعروں کي آڑ ميں ان کے قدرتي ذخاير کو غارت کرديتا ہے- پوري دنيا کو عالمي سامراج کے سامنے آگاه کرنا چاہئيے تاکہ وه ان کي اجاره داري کو دنيا سے ختم کرديں-

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد کا ترقي پذير اسلامي ملکوں (ڈي ايٹ) کے اجلاس پر خطاب:

ترقي پذير اسلامي ملکوں کے شرکاء کو ثقافتي ، سياسي اور اقتصادي لحاظ سے اپنے تعلقات ميں فروغ لانا چاہئيے-

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ترقي پذير اسلامي ملکوں (ڈي ايٹ) کے اجلاس پر اپنے خطب ميں کہا کہ آج سامراج نئے سرے سے دنيا کے لوگوں کو اپنا يرغمال بنا رہا ہے اور نئے نئے نعروں کي آڑ ميں ان کے قدرتي ذخاير کو غارت کرديتا ہے- پوري دنيا کو عالمي سامراج کے سامنے آگاه کرنا چاہئيے تاکہ وه ان کي اجاره داري کو دنيا سے ختم کرديں-

خبر کا کوڈ: 43532 - 

جمعرات 22 November 2012 - 19:29

ايران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ترقي پذير اسلامي ملکوں (ڈي ايٹ) کے اجلاس پر اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ترقي پذير ملکوں کے مرکزي بينکوں کے درميان تعاون اور شراکت کو متنوع بنانا ضروري ہے جبکہ ايک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے سے انہيں اپنے معاشي مقاصد کو حاصل کرنے ميں مدد ملے گي مزيد کہا کہ ڈي ايٹ ممالک مل جل کر پائيدار اور جامع ترقي اور نمو حاصل کرنے کے عزم ميں متحد ہيں-

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے رکن ممالک عالمي معيشت کي غيريقيني صورتحال کے پس منظر ميں پائيدار نمو کي حکمت عملي کيليے مانيٹري اور مالي پاليسياں تشکيل دينگے، جدت پسندانہ مالي شموليت کي پاليسيوں کو فروغ، اسلامي فنانس کے مواقع تلاش اور ڈي ايٹ مرکزي بينکوں کے درميان معلومات کا تبادلہ کياجائے گا۔

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ ہميں لازمي طور پر خودمختار ہونا پڑے گا، ڈي ايٹ ممالک کو اشيا، افراد اور سرمايہ کي آزادانہ ترسيل کي ضرورت ہے۔ باصلاحيت انساني اور قدرتي ذرائع ہي ہماري دولت ہيں۔

صدر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ دنيا ميں انتہاپسندي اور ملکوں کي خودمختاري ميں مداخلت بڑھ رہي ہے۔ پائيدار امن اور ترقي سب کا حق ہے۔ غزہ کے عوام کو اسرائيلي جارحيت کا سامنا ہے۔ بيت المقدس کے اصل مالک فلسطيني عوام ہيں ، کوئي بھي ان کو ان کے جائز حق سے محروم نہيں رکھ سکتا-

ترقي پذير اسلامي ملکوں (ڈي ايٹ) غير منصفانہ عالمي نظام کا شکار ہيں۔ سرمايہ دارانہ نظام اور نوآبادياتي نظام کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ ترقي کيلئے بامعني اور بنيادي اقدامات کرنے ہونگے۔

دنيا ميں انتہا پسندي اور ملکي خودمختاري ميں مداخلت بڑھ رہي ہے۔ ڈي ايٹ ممالک غير منصفانہ عالمي نظام کا شکار ہيں، ہر انسان کو ترقي، خوشحالي، امن اور تعليم کا حق حاصل ہے، باصلاحيت انساني اور قدرتي ذرائع ہماري دولت ہيں ليکن انہيں بہتر طور پر استعمال ميں لانے کي ضرورت ہے۔ سرمايہ دارانہ اور نوآبادياتي نظام کا خاتمہ ہو رہا ہے-

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ پائيدار امن اور ترقي سب کا حق ہے، بامعني اور بنيادي اقدامات کرنا ہونگے تبھي جا کر دنيا ميں مقام حاصل کر سکتے ہيں۔ انہوں نے اسرائيل اور امريکہ کو انساني حقوق کے حوالے سے ہدف تنقيد بناتے ہوئے کہا کہ کئي ممالک انساني حقوق اور ملکوں کي خودمختاري کا احترام نہيں کر رہے، اکثر ممالک ايسے ہيں جہاں مذہبي اور لساني فرقہ واريت موجود ہے۔



خبر کا کوڈ: 43532  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے