
گھانا کے صدر مملکت کے خصوصي ايلچي کے ساتھ ملاقات:
غير وابستہ تحريک کي کاميابي کے ليے بنيادي سہولتيں فراہم کرنے پر صدر مملکت کي تاکيد:
صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ تمام ممالک کو چاہيے کہ بين الاقوامي ميدان ميں عدل و انصاف پر مبني منصفانہ نظام کے قيام کي کوشش کريں تا کہ تمام لوگوں کو اپنا حق مل سکے.
صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے آج اتوار کو گھانا کے صدر کي طرف سے خصوصي ايلچي سے ملاقات ميں کہا کہ ايراني صدر کي طرح گھانا کے صدر بھي دنيا ميں ايک عادلانہ حکومت اور نظام کے خواہاں ہيں لہذہ حقيقت ميں يہ دونوں ممالک ايک ہي مقصد کے ليے کوشاں ہيں-
صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ غير وابستہ تحريک کے مقاصد کے نيک ہونے ميں کوئي شک نہيں ليکن ابھي تک اس تحريک پر عملي جامہ نہيں پہنايا گيا ہے اور گھانا کي حکومت اس تحريک کے باني کي حيثيت سے اس تحريک کے ليے بنيادي سہولتيں فراہم کرنے ميں بہتر کردار ادا کر سکتي ہے.
صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ايران اور گھانا کے تعلقات مزيد بڑھانے کي طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ ان دو ممالک کے درميان ايک مشترک اقتصادي کميشن بنانے سے ان دو ممالک کے تعلقات مزيد بڑھ سکتے ہيں.
گھانا کے صدر مملکت کے خصوصي ايلچي نے بھي دونوں ملکوں کے درميان دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور ديتے ہوئے کہا کہ گھانا اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تمام شعبوں ميں روابط بڑھانا چاہتا ہے۔