صدر احمدي نژاد اور مصر کے صدر محمد مرسي کي ٹيلي فون پر بات چيت: فلسطين کے نہتے شہريوں کے قتل عام اور صہيوني حکومت کے وحشيانہ حملوں کو روکوانے کے لئے عالمي اجماع کي ضرورت<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:53
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد اور مصر کے صدر محمد مرسي نے فلسطين اور غزہ کے بے سہارے اور مظلوم لوگوں پر غاصب صہيونيسٹ حملوں کے خلاف ان کي دفاع پر تاکيد کيے.

صدر احمدي نژاد اور مصر کے صدر محمد مرسي کي ٹيلي فون پر بات چيت:

فلسطين کے نہتے شہريوں کے قتل عام اور صہيوني حکومت کے وحشيانہ حملوں کو روکوانے کے لئے عالمي اجماع کي ضرورت

ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد اور مصر کے صدر محمد مرسي نے فلسطين اور غزہ کے بے سہارے اور مظلوم لوگوں پر غاصب صہيونيسٹ حملوں کے خلاف ان کي دفاع پر تاکيد کيے.

خبر کا کوڈ: 43439 - 

پیر 19 November 2012 - 01:06

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے مصر کے صدر محمد مرسي کے ساتھ ٹيلي فوني بات چيت ميں کہا کہ يہ ہمارا شرعي اور انساني فريضہ ہے کہ غزہ کے نہتے اور معصوم شہريوں کا قتل عام روکوانےاور اور اس علاقےسميت پوري سرزمين فلسطين ميں امن قائم کرنے کے لئے اپني بهرپور کوشش کريں-

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس ٹيلي فوني بات چيت ميں مزيد کہا کہ ہم سب کے لئے ضروري ہے کہ اس سلسلے ميں فوري اور ٹھوس قدم اٹھائيں اور غزہ کے مظلوم شہريوں کو خاک و خون ميں غلطاں ہونے سے نجات دلائيں -

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ صيہوني حکومت اب اپنے انجام کے قريب پہنچ چکي ہے اس ليے بہتر ہے کہ وہ عالمي ميدان کو قوموں کي آزادي اور مساوات کے لئے آزاد چھوڑ ديں ـ

انہوں نے مزيد کہا کہ اب وقت آ گيا ہے کہ مغربي ممالک ساٹھ سال سے زيادہ عرصے سے جاري غاصب حکومت کي حمايت اور فلسطينيوں کے خلاف اس کي مجرمانہ کاروائيوں کے دفاع کي پاليسي ختم کريں اور اپنے موقف پر نظر ثاني کرکے فلسطيني قوم کو اپنے مستقبل کا فيصلہ خود کرنے کا موقع ديں-

اسي طرح مصر کے صدر محمد مرسي نے بھي اس ٹيلي فوني گفتگو ميں غزہ کے بے گناہ لوگوں پر صہيونيسٹ کي طرف سے حملوں کي مذمت کرتے ہوے کہا کہ ميں نے بہت سارے ملکوں کے سربراہوں سے ٹيلي فون پر بات چيت کي ہے تا کہ اسرائيل کي اس مجرمانہ کارروائيوں کے خلاف بين الاقوامي سطح پر کوئي خاص منصوبہ بندي کريں.



خبر کا کوڈ: 43439  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے