ايراني نوجوانوں کے قومي اتحاد کے دوسرے اجلاس ميں صدر کا خطاب: ايران کي جواں نسل، دشمنوں کو اس کي ترقي کي راہ ميں رکاوٹيں ڈالنے کا ہرگز موقع نہيں دے گي۔<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:53
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايران کي جواں نسل، تسلط پسندوں کو اس کي ترقي اور اسکي آزادي اور خود مختاري کي اساس پر معين شدہ اھداف کي راہ ميں رکاوٹيں ڈالنے کا ہرگز موقع نہيں دے گي۔

ايراني نوجوانوں کے قومي اتحاد کے دوسرے اجلاس ميں صدر کا خطاب:

ايران کي جواں نسل، دشمنوں کو اس کي ترقي کي راہ ميں رکاوٹيں ڈالنے کا ہرگز موقع نہيں دے گي۔

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايران کي جواں نسل، تسلط پسندوں کو اس کي ترقي اور اسکي آزادي اور خود مختاري کي اساس پر معين شدہ اھداف کي راہ ميں رکاوٹيں ڈالنے کا ہرگز موقع نہيں دے گي۔

خبر کا کوڈ: 43370 - 

بد 14 November 2012 - 12:16

صدر مملکت جناب احمدي نژاد نے آج تہران ميں ايراني نوجوانوں کے قومي اتحاد کے دوسرے اجلاس ميں کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران پر کسي طرح کے حملے اور اسلامي انقلاب کے اہداف کي راہ ميں رکاوٹ کھڑي کرنے والوں کو نہايت شديد جواب ملے گا اور ايران کي جواں نسل اپنے دشمنوں کو يہي پيغام ديتي ہے۔

صدر مملکت جناب احمدي نژاد نے کہا کہ نوجوان ، ملت ايران اور انسانيت کا سب سے بڑا سرمايہ ہيں اور انہيں تمام معاشروں ميں عدل و انصاف قائم کرنے ، ترقي کے اسباب فراہم کرنے نيز عزت و سربلندي اور محبت و انساني اقدار کو فروغ دينے کي بھرپور کوشش کرني چاہيے۔

انہوں نے کہا کہ ايران کي کي نوجوان نسل نسل نے ايمان، پاکيزگي اور اپنے اتحاد سے تمام رکاوٹيں ہٹاديں اور ايران کو عزت و سربلندي کي معراج پر پہنچاديا۔

صدر اسلامي جمہوريہ ايران احمدي نژاد نے کہا کہ دشمن بالخصوص تسلط پسند نظام کے حامي ذرائع ابلاغ ايرانو فوبيا کو ہوا دے رہے ہيں ليکن تاريخ سے يہ ثابت ہے کہ ايراني قوم نہايت مہذب قوم ہے اور وہ کسي کے خلاف جارحانہ عزائم بھي نہيں رکھتي البتہ اپنا دفاع کرنے ميں کسي سے کم نہيں ہے-



خبر کا کوڈ: 43370  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے