انڈونيشيا روانگي سے قبل صدر مملکت کي صحافيوں سے بات چيت: عالمي ڈيموکرسي فورم کے سربراہي اجلاس ميں ايران متبادل نظام متعارف کرنے کے حوالے سے اہم تجاويز پيش کرے گا-<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:51
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ انڈونيشيا کے جزيرہ بالي ميں منعقد ہونے عالمي ڈيموکرسي فورم کے سربراہي اجلاس ميں ايران متبادل نظام متعارف کرنے کے حوالے سے اہم تجاويز پيش کرے گا۔

انڈونيشيا روانگي سے قبل صدر مملکت کي صحافيوں سے بات چيت:

عالمي ڈيموکرسي فورم کے سربراہي اجلاس ميں ايران متبادل نظام متعارف کرنے کے حوالے سے اہم تجاويز پيش کرے گا-

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ انڈونيشيا کے جزيرہ بالي ميں منعقد ہونے عالمي ڈيموکرسي فورم کے سربراہي اجلاس ميں ايران متبادل نظام متعارف کرنے کے حوالے سے اہم تجاويز پيش کرے گا۔

خبر کا کوڈ: 43267 - 

بد 07 November 2012 - 08:24

وہ آج صبح انڈونيشيا روانگي سے قبل ايئر پورٹ پر صحافيوں سے بات چيت کر رہے تھے-

صدر احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ سو سال سے دنيا پر حکمفرما موجودہ عالمي نظام تمام شعبوں ميں تعطل سے دوچار ہے اور سارے مفکرين متبادل نظام کے نظريئے پر بحث کر رہے ہيں-

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ انڈونيشيا ميں ہونے والا ڈيموکريسي اجلاس دنيا کے تمام ملکوں کے درميان ہماہنگي، صلاح و مشورے اور بہتر مستقبل کي نويد ثابت ہوگا-

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا اتبدائي نظريہ يہ تھا کہ موجودہ جمہوريت انسان کي تمام ضرورتوں کو پورا کرنے کے قابل نہيں ہے اور دنيا کي بہت سي تہذيبي اور ثقافتي اقتدار سے متصادم بھي ہے-

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ہرقوم اور ملک کو اپني خصوصيات کي بنياد پر نظام حکومت قائم کرنا چاہيے-



خبر کا کوڈ: 43267  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے