ويتنام کے وزير اعظم کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: اسلامي جمہوريہ ايران سخت اور مشکل گھڑي ميں بھي ويتنام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا-<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:53
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران سخت اور مشکل گھڑي ميں ويتنام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

ويتنام کے وزير اعظم کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

اسلامي جمہوريہ ايران سخت اور مشکل گھڑي ميں بھي ويتنام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران سخت اور مشکل گھڑي ميں ويتنام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

خبر کا کوڈ: 43264 - 

هفته 10 November 2012 - 09:28

اسلامي جہموريہ ايران کے صدر نے ويتنام کے وزير اعظم سے ملاقات ميں دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کي دنيا ميں يک طرفہ تعلقات کي بناپر بہت سي قوموں اور حکومتوں کو نقصان ہورہا ہے-

انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور ويتنام اپنے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے کر اس طرح کے نقصانات کو کم سے کم کرسکتے ہيں اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے دونوں ملکوں کي مشترکہ امنگوں کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ ان اقدار کا باہمي تعلقات ميں توسيع کے ذريعے تحفظ کيا جاسکتا ہے-

ويتنام کے وزير اعظم نے بھي اس ملاقات ميں کہا کہ ان کي حکومت ايران اور ويتنام کے صدور کے درميان ہونے والے معاہدوں اور سمجھوتوں پر عمل درامد کرے گي اور ان کي کوشش ہوگي کہ ان معاہدوں کو جلد سے جلد عملي جامہ پہنايا جائے-



خبر کا کوڈ: 43264  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے