انڈونيشيا ميں صدر مملکت کي بين الاقوامي پريس کانفرنس: سامراجي طاقتوں کي ايران کے ساتھ دشمني اور عناد ان کي حماقت کي دليل ہے-<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:52
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ سامراجي طاقتوں کي ايران کے ساتھ دشمني اور عناد ان کي حماقت کي دليل ہے۔

انڈونيشيا ميں صدر مملکت کي بين الاقوامي پريس کانفرنس:

سامراجي طاقتوں کي ايران کے ساتھ دشمني اور عناد ان کي حماقت کي دليل ہے-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ سامراجي طاقتوں کي ايران کے ساتھ دشمني اور عناد ان کي حماقت کي دليل ہے۔

خبر کا کوڈ: 43263 - 

جمعرات 08 November 2012 - 19:32

يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے انڈونيشيا کے شہر بالي ميں ايک پريس کانفرنس سے خطاب ميں کہي- ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے اپنے خطاب کے دوران ايران کے پر امن ايٹمي سرگرميوں کے جاري رکھنے پر بھي زور ديا۔

تفصيلات کے مطابق صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے انڈونيشيا کے شہر بالي ميں عالمي ڈيموکريسي فورم کے پانچويں اجلاس کے بعد ايک پرہجوم پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ايران کي ايٹمي سرگرميوں کے پرامن ہونے کے بارے ميں مزيد اطمينان حاصل کرنے کے لئے مختلف ملکوں کے ماہرين ايران کي ايٹمي تنصيبات کا معائنہ کرکے اطمينان حاصل کرسکتے ہيں -

صدرمملکت نے کہا کہ ايراني قوم کے مخالفين اچھي طرح جانتے ہيں کہ ايران کي ايٹمي سرگرمياں مکمل طور پر پر امن ہيں - انہوں نے کہا ہم بارہا اعلان کرچکے ہيں ہماري ايٹمي تنصيبات کے دروازے کھلے ہوئے ہيں اور دنيا کے تمام ملکوں کے نمائندے ہماري ايٹمي تنصيبات کا معائنہ کرسکتے ہيں-

صدر مملکت نے کہا کہ ايران واحد ملک ہے جس نے دنيا کے تمام ملکوں کو اس بات کي اجازت دي ہے کہ وہ اس کي ايٹمي تنصيبات کا معائنہ کريں اور يہ اس کے ايٹمي پروگرام کي شفافيت کا ثبوت ہے -

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد ايٹمي توانائي کے عالمي ادارے کے کردار پر کڑي نکتہ چيني کرتے ہوئے کہا کہ يہ عالمي ادارہ سامراجي طاقتوں کے زير اثر کام کررہا ہے-

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ ايران کے ايٹمي معاملے کے حل کے لئے صرف اتنا کافي ہے کہ امريکہ اپنے رويئے کے اصلاح کرلے-

انہوں نے کہا کہ آئي اے اي اے کے معائينہ کاروں نے متعدد بار ايران کي ايٹمي تنصيبات کا معائنہ کيا ہے اوراس بات کا کوئي ثبوت نہيں ملا ہے کہ ايران کي ايٹم بم بنارہا ہے -

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ آئي اے اي اے نے آج تک امريکہ ميں ترک اسحلہ پروگرام پر عملدرآمد کے بارے ميں کوئي رپورٹ جاري نہيں کي کيونکہ اس ادارے پر ايٹم بم رکھنے والے ملکوں کا تسلط ہے-

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ايک بار پھر اس بات کا اعادہ کيا کہ ايران کے ايٹمي پروگرام کو سياسي معاملہ بناديا گيا ہے- صدر نے کہا کہ آئي اے اي اے کے رکن ممالک اور پانچ جمع ايک گروپ کے ارکان کھل کر کہہ ر ہے ہيں کہ ايران اپنے ايٹمي معاملے کو امريکا کے کہنے کے حل کرنے کي کوشش کرے-

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ايران کے خلاف فوجي اقدام کے امکان کے بارے ميں پوچھے گئے ايک سوال کے جواب ميں کہا کہ علاقہ اور دنيا ايک اور جنگ برداشت نہيں کرسکتي-

صدر مملکت نے کہا کہ ايراني قوم ثابت کرچکي ہے کہ ايک مہذب قوم ہے ، اس نے کبھي جارحيت نہيں کي ہے ليکن ہميشہ اپنا دفاع بہت اچھي طرح کيا ہے اور جارحين کو شرمناک شکست دي ہے -

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے مغرب کي عائد کردہ پابنديوں کے بارے ميں پوچھے گئے ايک سوال کے جواب ميں کہا کہ مغربي حکومتوں نے اسي وقت سے ايران پر پابندياں لگارکھي ہيں جب ايران ميں انقلاب آيا ،مغرب کي پٹھو آمر حکومت کا خاتمہ ہوا اور ايراني قوم نے آزادي حاصل کي اور جمہوري نظام حکومت قائم کيا-

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے اس پريس کانفرنس ميں اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اگر حکومت امريکا دشمني ترک کرکے ، ايراني قوم سے دوستي کرے تو يہ خود اس کے لئے فائدہ مند ہوگا، کہا کہ دنيا ميں جنگ کے شعلے بھڑکانا اور تسلط پسندي جس کي طرف سے بھي ہو، ختم ہوني چاہئے –

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ آج دنيا کو آمريت کي نہيں بلکہ عدل و انصاف کي ضرورت ہے -

انہوں نے دنيا ميں جاري آزادي اور عدل و انصاف کے حصول کي تحريکوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے ، ان تحريکوں کو منحرف کرنے کے لئے سامراجي اور تسلط پسند طاقتوں کي سازشوں کي طرف سے ہوشيار رہنے کي ضرورت پر زور ديا -

ڈاکٹر احمدي نژاد نے مشرق وسطي ميں امريکا کي لشکر کشي اور اس کے نتيجے ميں پھيلنے والي بد امني کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سامراجي سوچ اور تسلط پسندي سے دنيا ميں امن و استحکام قائم نہيں ہوسکتا -

نے ميانمار ميں مسلمانوں کے قتل عام کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ميانمار ميں روہنگيا مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس ميں سامراجي حکومتوں کي سازش واضح طور پر نظر آر رہي ہے



خبر کا کوڈ: 43263  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے