ويتنام کے صدر کي ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات: دونوں ملکوں کے سربراہوں کا باہمي تعاون کے فروغ پر زور<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:51
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر محمود احمدي نژاد اور ان کے ويتنامي ہم منصب چونگ تان سانگ نے دونوں ملکوں کے درميان مختلف شعبوں ميں فروغ دينے کے لئے تمام وسائل و امکانات کو بروئے کار لانے کي ضرورت پر زور ديا ہےـ

ويتنام کے صدر کي ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:

دونوں ملکوں کے سربراہوں کا باہمي تعاون کے فروغ پر زور

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر محمود احمدي نژاد اور ان کے ويتنامي ہم منصب چونگ تان سانگ نے دونوں ملکوں کے درميان مختلف شعبوں ميں فروغ دينے کے لئے تمام وسائل و امکانات کو بروئے کار لانے کي ضرورت پر زور ديا ہےـ

خبر کا کوڈ: 43240 - 

هفته 03 November 2012 - 19:39

ہنوئي ميں دونوں ملکوں کے اعلي سطحي وفود کے مذاکرات کے بعد صدر احمدي نژاد نے چونگ تان سانگ کے ساتھ مشترکہ پريس کانفرنس سے خطاب ميں کہا کہ ايران اور ويتنام کے تعلقات دوستانہ ہيں اور دونوں ممالک کے باہمي روابط

ميں کبھي کوئي تلخي پيدا نہيں ہوئي ـ

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران ويتنامي عوام کي استقامت و پائيداري اور دفاع وطن کے لئے جان نثاري کا احترام کرتا ہےـ

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران ويتنام کي ترقي ميں خود کو شريک سمجھتا ہے اور دونوں ملکوں کے حکام کے انتہائي نتيجہ خيز مذاکرات ميں باہمي تعلقات کا جائزہ ليا گيا اور انہيں فروغ دينے کے طريقوں پر تبادلہ خيال ہواـ

پريس کانفرنس سے خطاب ميں ويتنام کے صدر نے بھي مذاکرات کو بہت مثبت اور مفيد قرار ديتے ہوئے کہا کہ مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئي اور باہمي تعلقات کو فروغ دينے کے لئے دستياب گوناگوں وسائل کو بروئے کار لائے جانے

پر اتفاق رائے ہواـ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے سفارتي تعلقات کي چاليسويں سالگرہ بھي قريب ہےـ

انہوں نے کہا کہ تجارتي لين دين ميں اضافہ، دونوں ملکوں کے نجي سيکٹر کي وسيع سرگرمياں، مشترکہ اقتصادي کميشن کي

تشکيل اور علاقائي و عالمي مسائل جيسے مختلف موضوعات پر ہم نے تبادلہ خيال کيا اور يقيني طور پر ہم دونوں ملکوں کے حکام کي کوششوں سے باہمي تعاون کے فروغ کا مشاہدہ کريں گے-



خبر کا کوڈ: 43240  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے