
يونيسکو کے عالمي ثقافتي ورثوں کي فہرست ميں اصفہان کي "
عتيق جامع مسجد" کے شامل کئے جانے کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے صدر کا خطاب:
ثقافتي ورثہ ہر قوم کي تہذيب و ثقافت کي ترجماني کرتا ہے/ عيد غدير پوري انسانيت کي عيد ہے-
صدر احمدي نژاد نے اس بات کي طرف اشارہ کيا ہے کہ ثقافتي ورثہ ہر قوم کي تہذيب و ثقافت کي ترجماني کرتا ہے۔
يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے آج بدھ کو يونيسکو کے عالمي ثقافتي ورثوں کي فہرست ميں اصفہان کي "عتيق جامع مسجد" کے شامل کئے جانے اور صوبہ اصفہان ميں حکومتي تعاون سے بنائے گئے 30548 گھروں کي افتتاحي تقريب سے خطاب کے دوران کہي-
ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ ثقافتي ورثہ ہر قوم کيلئے خاص اہميت کا حامل ہوتا ہے اور پھر ايراني قوم تو بہت پراني تہذيب و ثقافت رکھتي ہے، انہوں نے کہا کہ ايراني تہذيب ميں مسجد کو ہميشہ نماياں مقام حاصل رہا ہے۔
ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ اصفہان کي "عتيق جامع مسجد" معماري کے حوالے سے ايک شاہکار ہے جو بارہ صدياں گزرنے کے باوجود آج بھي ہر ديکھنے والے کو دادِ تحسين پيش کرنے پر مجبور کرتي ہے۔