
صدر احمدي نژاد کا آرمينيا کے صدر سے ٹيليفوني گفتگو:
ايران اور آرمينيا کے درميان اقتصادي روابط کے فروغ پر زور
صدر مملکت جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے آج منگل کو آرمينيا کے صدر سرژسرکيسان کے ساتھ ٹيليفوني بات چيت کي ہے-
اس گفتگو ميں دونوں ملکوں کے صدور نے اقتصادي کميشن کے مذاکرات کو مثبت اور کامياب قرار ديے ہيں اور اس عزم کا اظہار کيا ہے کہ دونوں ملکوں کے سربراہ باہمي تعاون کے فروغ کيلئے اپني کوششيں جاري رکھيں گے جن سے دونوں ملکوں کے درميان دوستانہ تعلقات مزيد مستحکم ہو جائيں گے۔