صوبہ ہرمزگان ميں چند صنعتي منصوبوں کي افتتاحي تقريب کے موقع پر صدر کا خطاب: ايراني قوم دشمنوں کے سارے منصوبے ناکام بنا دے گي- <br />
جمعه 14 December 2012 - 11:49
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اللہ تعاليٰ کے فضل و کرم سے ايراني قوم تمام مشکلات اور رکاؤٹوں کو چيرتي ہوئي ترقي اور پيش رفت کي جانب بڑھتي چلي جائے گي اور دشمنوں کے سارے منصوبے ناکام بنا دے گي۔

صوبہ ہرمزگان ميں چند صنعتي منصوبوں کي افتتاحي تقريب کے موقع پر صدر کا خطاب:

ايراني قوم دشمنوں کے سارے منصوبے ناکام بنا دے گي-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اللہ تعاليٰ کے فضل و کرم سے ايراني قوم تمام مشکلات اور رکاؤٹوں کو چيرتي ہوئي ترقي اور پيش رفت کي جانب بڑھتي چلي جائے گي اور دشمنوں کے سارے منصوبے ناکام بنا دے گي۔

خبر کا کوڈ: 42984 - 

اتوار 28 October 2012 - 10:52

يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج اتوار کو صوبہ ہرمزگان ميں چند صنعتي منصوبوں کي افتتاحي تقريب سے خطاب کے دوران کہي-

تقرير کے ابتداء ميں صدر احمدي نے عيد الاضحيٰ اور عيد غدير کي مناسبت سے پوري قوم کو مبارکباد پيش کي- انہوں نے ايران کے موجودہ مشکلات کو عارضي قرار ديتے ہوئے کہا کہ ايراني قوم ايک ہوشيار قوم ہے اور مغربي ممالک کي جانب سے عائد پابندياں اور مشکلات ايراني قوم کے پاؤں ميں ہرگز زنجير نہيں بن سکتي۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ موجودہ حکومت پورے ملک ميں رہائش کے مسئلے پر خصوصي توجہ دے رہي ہے اور بہت جلد اس مسئلے پر قابو پايا جائے گا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے بہت ہي کم عرصہ ميں نئي ريل پلٹري کي تکميل پر خوشي کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ايک سال کے اندر 180 کلوميٹر پر مشتمل ريل پلٹري کي تعمير صنعتي ميدان ميں ايک ريکارڈ اور ايراني انجينئروں کي توانائيوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



خبر کا کوڈ: 42984  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے