کويت کے ٹي وي چينل کو صدر احمدي نژاد کا انٹريو: ايران خليج فارس ميں قيامِ امن کا ضامن اور علاقائي ممالک کي ترقي اور پيش رفت کا خواہاں ہے
جمعه 14 December 2012 - 11:48
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران خليج فارس ميں قيامِ امن کا ضامن اور علاقائي ممالک کي ترقي اور پيش رفت کا خواہاں ہے۔

کويت کے ٹي وي چينل کو صدر احمدي نژاد کا انٹريو:

ايران خليج فارس ميں قيامِ امن کا ضامن اور علاقائي ممالک کي ترقي اور پيش رفت کا خواہاں ہے

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران خليج فارس ميں قيامِ امن کا ضامن اور علاقائي ممالک کي ترقي اور پيش رفت کا خواہاں ہے۔

خبر کا کوڈ: 42901 - 

هفته 20 October 2012 - 13:40

يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کويت کے ٹي وي چينل سے انٹريو ميں کہي-

انہوں نے کہا کہ دنيا پر حکمفرما استعماري نظام سے سبھي لوگ تنگ آچکے ہيں اور ان حالات ميں ايشيائي ممالک دنيا کا بھاگ دوڑ سنبھالنے کي بھرپور صلاحيت رکھتے ہيں۔

انہوں نے ايران پر ايٹمي ہتھيار حاصل کرنے کے حوالے سے مغربي ممالک کے بے بنياد الزامات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے بارہا اعلان کيا ہے کہ اسے ايٹم بم کي کوئي ضرورت نہيں ہے کيونکہ وہ اس بات پر يقين رکھتا ہے کہ جن ملکوں کے پاس ايٹم بم موجود ہے وہ بھي اس سے استفادہ نہيں کرسکتے-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ مغربي ممالک نے ايٹمي مسئلے کو ايران پر دباؤ ڈالنے کا بہانہ بناليا ہے اور اسي بہانے سے وہ مسلسل ملت ايران کي ترقي کي راہ ميں رکاوٹيں کھڑي کررہا ہے کيونکہ وہ آزاد اور خودمختار ممالک کي ترقي اور پيش رفت نہيں چاہتے۔

صدر مملکت نے ايران کے خلاف مغربي ملکوں کي پابنديوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربي ممالک کي پابندياں ہرگز ہماري خود مختاري پر اثرانداز نہيں ہوسکتيں اور ايراني قوم سائنس و ٹيکنالوجي ميں ترقي کا سفر برق رفتاري سے جاري رکھے گا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے شام کے بحران کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے ميں ہمارا موقف واضح اور شفاف ہے اور ہم وہاں پر متحارب گروہوں کے مابين مذاکرات کے خواہاں ہيں تا کہ شام ميں قومي مفاہمت کيلئے راہ ہموار ہو سکے۔



خبر کا کوڈ: 42901  

- انٹرویو کا مکمل متن