
وسطي افريقا کے وزير خارجہ کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:
ايران اور وسطي افريقا کے درميان تمام شعبوں ميں روابط کے فروغ پر زور-
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران وسطي افريقا کے ساتھ، ثقافت اور تجارت سميت تمام شعبوں ميں روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج پير کو وسطي افريقا کے وزير خارجہ جناب آنتو آن گامبي سے ملاقات کے دوران کہي-
انہوں نے دونوں ملکوں کے درميان ديرينہ دوستانہ تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے خواہش ظاہر کي کہ دونوں ملکوں کے حکام کو دوطرفہ رابط کے فروغ کيلئے تمام مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہيے۔
اس ملاقات ميں وسطي افريقا کے وزير خارجہ نے تجويز پيش کي کہ دونوں ملکوں کے درميان سياسي اور تجارتي سطح پر وفود کے مذاکرات بہت اہميت کے حامل ہيں تاکہ وہ اپس مل بيٹھ کر دوطرفہ تعلقات ميں حائل رکاؤٹوں کا تفصيلي جائزہ لے سکيں، انہوں نے کہا کہ اس کا ملک بين الاقوامي سطح پر ايران کي حمايت جاري رکھے گا۔