
تاجکستان کے صدر کي ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات دوطرفہ روابط کے فروغ پر زور
ايشياء تعاون تنظيم کے سربراہي اجلاس کے موقع پر ايراني صدر ڈاکٹر احمدي نژاد اور تاجکستان کے صدر "امام علي رحمان" كي ملاقات ہوئي ہے-
اس ملاقات ميں دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے ديرينہ دوستانہ تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کيا ہے کہ ہميں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کيلئے تمام ممکنہ مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہيے۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے رہنماؤں درميان اہم علاقائي اور بين الاقوامي مسائل پر بھي تبادلہ خيال ہوا۔