
کويت کے امير کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:
ہمسايہ ممالک کو دشمنوں کي سازشوں سے ہوشيار رہنا چاہيے-
صدر احمدي نژاد نے ہمسايہ ممالک کے حکام کو سامراجي سازشوں سے خبردار کراتے ہوئے کہا ہے کہ بيروني ممالک کو ہمسايہ ممالک کے داخلي امور ميں مداخلت سے گريز کرنا چاہيے۔
يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج بدھ کو ايشياء تعاون تنظيم کے سربراہي اجلاس کے موقع پر کويت کے امير جناب شيخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کے دوران کہي-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران اور کويت کے درميان روابط کو قريبي اور دوستانہ قرار ديتے ہوئے کہا کہ دشمن طاقتيں سازشوں کے ذريعہ مسلسل ان تعلقات ميں رخنہ ڈالنے کي کوششوں ميں سرگرمِ عمل ہيں جن سے ہميں مکمل ہوشيار رہنا چاہيے۔
اس موقع پر کويت کے امير نے ايران اور کويت کے تعلقات کو مثالي قرار ديتے ہوئے کہا کہ کويت اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔