کويت ميں مقيم ايرانيوں کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: پوري دنيا حقيقي بہار کي جانب گامزن ہے-<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:48
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر احمدي نژاد نے کہاہے کہ خطے ميں رونما ہونے والے حالات کو قوموں اور ملکوں کي بہار کے نام سے ياد کيا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس ميں کسي کو شک نہيں ہونا چاہئے کہ يہ بہار کسي خاص علاقے سے مخصوص نہيں رہے گي

کويت ميں مقيم ايرانيوں کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

پوري دنيا حقيقي بہار کي جانب گامزن ہے-

صدر احمدي نژاد نے کہاہے کہ خطے ميں رونما ہونے والے حالات کو قوموں اور ملکوں کي بہار کے نام سے ياد کيا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس ميں کسي کو شک نہيں ہونا چاہئے کہ يہ بہار کسي خاص علاقے سے مخصوص نہيں رہے گي

خبر کا کوڈ: 42818 - 

بد 17 October 2012 - 22:31

بلکہ آج پوري دنيا حقيقي بہار کي جانب گامزن ہے-

يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج بدھ کو کويت ميں مقيم ايرانيوں سے بات چيت کرتے ہوئے کہي، انہوں نے کہاکہ ايران کے عوام علاقے کي سبھي قوموں کے لئے امن و صلح چاہتے ہيں-

انہوں نے کہا کہ خليج فارس کي سلامتي اسي وقت سے مشکلات کا شکار ہے جب سے اغيار نے اس علاقے ميں قدم

رکھا ہے-

صدر احمدي نژاد نے ايران کے خلاف دشمن طاقتوں کي معاندانہ پاليسيوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ايراني قوم کي توانائيوں سے بخوبي آگاہ ہيں اور انہيں اچھي طرح معلوم ہے کہ اگر ايراني قوم کو موقع ملے تو وہ سامراجي طاقتوں کو اقوام عالم کے ذخائر کے لوٹنے کي اجازت نہيں دے گي –

ايران کے صدر نے نام نہاد اقتصادي طاقت کے بل بوتے پر ايران کے خلاف امريکي دھمکيوں کے بارے ميں کہا کہ امريکہ ملت ايران سے مکمل آشنائي نہيں رکھتا، ايراني قوم جارح نہيں ہے ليکن اپنے حقوق کا اچھي طرح دفاع کرسکتي ہے۔



خبر کا کوڈ: 42818  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے