تايلنڈ کے وزيراعظم کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: ايشيائي ممالک کو اپس ميں روابط کي توسيع پر خصوصي توجہ ديني چاہيے-<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:47
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج بدھ کو ايشيائي تعاون تنظيم کے سربراہي اجلاس کے موقع پر تايلنڈ کي وزيراعظم محترمہ يينگاک شيناواترا سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور ديا ہے کہ ايشيائي ممالک کو علاقائي اور بين الاقوامي سطح پر تمام شعبوں ميں باہمي تعاون کے فروغ کے لئے کوششيں تيز کرني چاہيے۔

تايلنڈ کے وزيراعظم کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

ايشيائي ممالک کو اپس ميں روابط کي توسيع پر خصوصي توجہ ديني چاہيے-

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج بدھ کو ايشيائي تعاون تنظيم کے سربراہي اجلاس کے موقع پر تايلنڈ کي وزيراعظم محترمہ يينگاک شيناواترا سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور ديا ہے کہ ايشيائي ممالک کو علاقائي اور بين الاقوامي سطح پر تمام شعبوں ميں باہمي تعاون کے فروغ کے لئے کوششيں تيز کرني چاہيے۔

خبر کا کوڈ: 42815 - 

بد 17 October 2012 - 13:17

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور تايلنڈ کے درميان تجارتي اور ثقافتي شعبوں ميں روابط کي توسيع کے کافي مواقع موجود ہيں جنہيں فعال بنا کر دونوں ملکوں کے تعلقات ميں مزيد بہتري لائي جا سکتي ہے۔

اس موقع پر تايلنڈ کي وزيراعظم نے ايران اور تايلنڈ کے درميان ديرينہ دوستي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تايلنڈ اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ روابط کو خاص اہميت ديتا ہے-

انہوں نے مزيد کہا کہ اس کا ملک اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تجارت، ثقافت، دہشت گردي کے خاتمے اور کھانے پينے کي اشياء کے خريد و فروخت سميت تمام شعبوں ميں تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔

خبر کا کوڈ: 42815  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے