سري لنکن صدر کي ڈاکٹر احمدي نژاد سے ملاقات: دونوں ملکوں کے صدور کا باہمي روابط کے فروغ پر زور-<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:47
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کويت ميں جاري ايشياء تعاون تنظيم کے سربراہي اجلاس کے موقع پر سري لنکن صدر ماہينا رجا پاکسا سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور ديا ہے کہ امن و سکون کا حصول انسان کي ديرينہ آرزو

سري لنکن صدر کي ڈاکٹر احمدي نژاد سے ملاقات:

دونوں ملکوں کے صدور کا باہمي روابط کے فروغ پر زور-

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کويت ميں جاري ايشياء تعاون تنظيم کے سربراہي اجلاس کے موقع پر سري لنکن صدر ماہينا رجا پاکسا سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور ديا ہے کہ امن و سکون کا حصول انسان کي ديرينہ آرزو

خبر کا کوڈ: 42812 - 

بد 17 October 2012 - 15:41

رہي ہے ليکن سامراجي طاقتيں اختلافات اور تفرقہ کے ذريعہ لوگوں سے آرام و سکون چھيننے کي کوشش کر رہي ہيں-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اگر استعماري طاقتيں دوسروں کي نابودي کيلئے اپني پوري طاقت و توانائي کا استعمال کريں تو پھر معاشرے کا امن و سکون کيسے بحال ہو سکتا ہے؟

اس ملاقات ميں سري لنکا کے صدر نے دونوں ملکوں کے روابط کي توسيع ميں حائل رکاؤٹوں کو في الفور برطرف کرنے پر زور ديتے ہوئے اس عزم کا اظہار کيا کہ اس کا ملک اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تمام شعبوں ميں تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔

خبر کا کوڈ: 42812  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے