باکو کے مسلمانوں کے ليڈر کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات: ايران اور آذربائجان کے علماء کے درميان گہرا رابطہ ہونا چاہيے-<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:45
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي کلچر کے پھيلاؤ کے لئے ايران اور آذربائجان کے درميان گہرا رابطہ ہونا چاہيے۔

باکو کے مسلمانوں کے ليڈر کي صدر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات:

ايران اور آذربائجان کے علماء کے درميان گہرا رابطہ ہونا چاہيے-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي کلچر کے پھيلاؤ کے لئے ايران اور آذربائجان کے درميان گہرا رابطہ ہونا چاہيے۔

خبر کا کوڈ: 42810 - 

پیر 15 October 2012 - 19:24

يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آّج پير کو باکو کے مسلمانوں کے ليڈر جناب پاشازادہ سے ملاقات کے دوران کہي، اس ملاقات کے دوران صدر احمدي نژاد نے دونوں ملکوں کے درميان دوستانہ تعلقات کي طرف اشارہ کرتے

ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے روابط کو فروغ ملنا چاہيے اور اس سلسلے ميں دونوں ملکوں کے علماء بنيادي کردار ادا کر سکتے ہيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے دشمن طاقتوں سے مکمل ہوشيار رہنے پر زور ديتے ہوئے کہا کہ دشمن طاقتيں ہرگز ہمارے دوستانہ روابط برداشت نہيں کر سکتے، يہي وجہ ہے کہ وہ اختلافات اور تفرقہ کے ذريعہ ہمارے تعلقات ميں دراڑيں ڈالنے کي کوشش کررہي ہيں، لہذا ہميں انکي سازشوں سے ہوشيار رہتے ہوئے دوطرفہ روابط کے فروغ کيلئے تمام ممکنہ مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہيے۔

اس موقع پر باکو کے مسلمانوں کے ليڈر جناب پاشازادہ نے عالمي سطح پر اسلامي کلچر کے پھيلاؤ کيلئے اسلامي جمہوري ايران کي کوششوں کو سراہا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے حکام کو باہمي روابط کے فروغ کيلئے اپني کوششيں تيز کرني چاہيے۔



خبر کا کوڈ: 42810  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے