
کويت ميں جاري ايشيائي تعاون تنظيم کے سربراہي اجلاس سے صدر کا خطاب:
ايشيائي ممالک عدل و انصاف اور آزادي پرمبني عالمي تعلقات کے فروغ ميں فيصلہ کن کردار کے حامل ہيں-
صدر احمدي نژاد نے کويت ميں جاري ميں خطاب کے دوران خطے کو درپيش چيلنجوں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ايشيائي ممالک عدل و انصاف اور آزادي پرمبني عالمي تعلقات کے فروغ ميں فيصلہ کن کردار کے حامل ہيں-
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج کويت ميں جاري ايشيائي تعاون تنظيم کے سربراہي اجلاس سے خطاب کے دوران کيا-
انہوں نے کہا کہ دنيا پر حکمفرما جاگيردارانہ اور امتيازي نظام کا جلد خاتمہ ہوگا اور اس کي جگہ عدل و انصاف پر مبني ايک ايسا نظام حاکم ہو جائے گا جس ميں توسيع پسندي، جاہ طلبي اور برتري جوئي، جنگ اور جارحيت نيز دوسروں کے
قدرتي ذخائر کي لوٹ کھسوٹ کي کوئي جگہ نہيں ہوگي۔
صدر مملکت نے کہا آج ايشيائي ممالک اقتصادي سياسي اور ثقافتي لحاظ سے عالمي امتيازي نظام کي زد ميں ہيں اور بعض تسلط پسند ممالک ان کي معيشت کو نقصان پہنچا رہے ہيں-
انہوں نے کہا کہ سرمايہ دارانہ نظام ہربہانے سے ملکوں کو پيشرفتہ ٹکنالوجي حاصل کرنے اور علمي اور سائنسي ميدانوں ميں ترقي کرنے سے روکنے کے درپئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ ايشيائي ملکوں کو مشکلات اور چيلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپني انساني اور ثقافتي ميراث کا تحفظ کرکے امن و سلامتي کي بنيادوں پر علاقے ميں اقتصادي اور تجارتي تعاون نيز
باہمي تعلقات کوفروغ دينے کے لئے قدم اٹھانا چاہيے۔