
آصف علي زرداري کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:
علاقائي اختلافات کو ہوا دے کر خطے ميں کشيدگي پيدا کرنا دشمن کي گھناؤني سازش ہے-
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ سامراجي طاقتيں علاقائي ممالک کو کمزور بناکر انہيں اپنے ماتحت رکھنا چاہتي ہيں-
انہوں نے کہا کہ علاقے ميں جو بھي دشمن طاقتوں کے اہداف کے دائرے ميں کوئي قدم اٹھائے وہ ان کي سازشوں ميں
برابر کا شريک ہے۔
يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج جمہوريہ آذربائجان کے دارالحکومت باکوميں ائي سي او کے سربراہي اجلاس کے موقع پر اپنے پاکستاني ہم منصب جناب آصف علي زرداري سے ملاقات کے دوران کہي۔
انہوں نے ڈيموکريسي کے قيام کےلئے اسلحہ اٹھانے کو مذموم اقدام قرار ديتے ہوئے کہا کہ علاقائي ممالک کو سامراجي طاقتوں کي سازشوں سے ہوشيار رہنا چاہيے۔
اس ملاقات ميں پاکستان کے صدر آصف علي زرداري نے بھي خطے کي موجودہ بحران پر افسوس کا اظہار کيا اور کہا کہ ان مشکلات کے حل کے لئے مناسب اقدامات کي اٹھانے کي ضرورت ہے-
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درميان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ ليا گيا اور ساتھ ساتھ علاقائي اور عالمي صورتحال پر بھي تبادلۂ خيال کيا گيا۔