ترکي کے وزير اعظم طيب اروغان کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: قومي مصالحت اور شفاف و آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہي شام کے موجودہ بحران کا واحد راہ حل ہے-<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:45
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط تصاویر
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر احمدي نژاد نے قومي مصالحت اور شفاف و آزادانہ انتخابات کو شام کے موجودہ بحران کا واحد راہ حل قرار ديا ہے اور کہا ہے کہ تمام ممالک کو شام ميں قيامِ امن کيلئے تلاش اور کوشش کرني چاہيے۔

ترکي کے وزير اعظم طيب اروغان کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

قومي مصالحت اور شفاف و آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہي شام کے موجودہ بحران کا واحد راہ حل ہے-

صدر احمدي نژاد نے قومي مصالحت اور شفاف و آزادانہ انتخابات کو شام کے موجودہ بحران کا واحد راہ حل قرار ديا ہے اور کہا ہے کہ تمام ممالک کو شام ميں قيامِ امن کيلئے تلاش اور کوشش کرني چاہيے۔

خبر کا کوڈ: 42719 - 

منگل 16 October 2012 - 14:12

يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے ائي سي او کے سربراہي اجلاس کے موقع پر جمہوريہ آذربائجان کے دارالحکومت باکو ميں ترکي کے وزيراعظم سے ملاقات کے دوران کہي- انہوں نے کہا کہ شام ميں جنگ اور کشيدگي کسي بھي فريق کے مفاد ميں نہيں ہے-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات پر زور ديا کہ ايران اور ترکي جيسے خطے کے اہم ممالک کو شام کے عوام کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے شام ميں آزادانہ انتخابات کيلئے راہ ہموار کرني چاہيے۔

صدر مملکت نے مزيد کہا کہ ہر ملک کے عوام کو اپنے حکمرانوں کے انتخاب کا پورا حق حاصل ہے اور کسي بھي طاقت شام کے عوام پر زبردستي کوئي نظام مسلط نہيں کر سکتي۔

اس موقع پر ترکي کے وزير اعظم رجب طيّب اردوغان نے شام کے مسئلے کا حل نکالنے کے لئے خاص کميٹياں تشکيل دينے کي ضرورت پر زور دي-

رجب طيب اردوغان نے مزيد کہا کہ ترکي اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے کہ البتہ دونوں ملکوں کے درميان باہمي تعاون کے فروغ کے حوالے سے بہت مواقع موجود ہيں جن سے دونوں ملکوں کے حکام کو فائدہ اٹھانا چاہيے۔



خبر کا کوڈ: 42719  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے