شام کے امور ميں اقوامِ متحدہ کے خصوصي نمائندے کي صدر مملکت سے ملاقات: صدر احمدي نژاد اور اخضر ابراہيمي کا قومي مفاہمت کي بنياد پرشام ميں قيامِ امن کي ضرورت پر زور<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:44
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

ايراني صدر احمدي نژاد اور شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے اخضر ابراہيمي نے قومي مفاہمت کي بنياد پر شام ميں قيام امن کي ضرورت پر زورديا ہے۔

شام کے امور ميں اقوامِ متحدہ کے خصوصي نمائندے کي صدر مملکت سے ملاقات:

صدر احمدي نژاد اور اخضر ابراہيمي کا قومي مفاہمت کي بنياد پرشام ميں قيامِ امن کي ضرورت پر زور

ايراني صدر احمدي نژاد اور شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے اخضر ابراہيمي نے قومي مفاہمت کي بنياد پر شام ميں قيام امن کي ضرورت پر زورديا ہے۔

خبر کا کوڈ: 42715 - 

اتوار 14 October 2012 - 23:01

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے اتوار کي شام دارالحکومت تہران ميں شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے خصوصي ايلچي جناب اخضر ابراہيمي سے ملاقات ميں قومي مفاہمت کو شام کے بحران کا حل قرار ديا اور کہا کہ

اسلامي جمہوريہ ايران کا موقف يہ ہے کہ ملکوں کے حکمرانوں کے انتخاب ، آزادي ، احترام ، اور عدل و انصاف کے قيام کا فيصلہ اقوام کو خود کرناچاہيے اور ان معاملات ميں کسي دوسرے کو حق نہيں پہنچتا کہ وہ ديگر ممالک

کے داخلي امور ميں مداخلت کرے۔

صدر مملکت نے شام کي موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام ميں جنگ و خونريزي سے پورے خطے ميں بدامني پھيل رہي ہےاور شام ميں مختلف قبائل کي موجودگي کے پيش نظر اس ملک کو تقسيم کرنے کي کوشش کا مطلب آئندہ کئي دہائيوں تک اس ملک ميں بدامني کو باقي رکھنا ہوگا –

انہوں نے شام ميں قومي مفاہمت کے قيام کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ شام کے حالات کو بہتر بنانے کا طريقہ يہ ہے کہ دونوں فريقوں کو اس بات پر متفق ہونا چاہيے کہ امن و سکون کے ماحول ميں ہي شام کا بحران حل ہوسکتا

ہے لہذا کسي تيسرے فريق کو اس مسئلے ميں اپني مرضي اور نظريہ بردستي مسلط کرنے سے گريز کرنا چاہيے تاکہ وہاں پر آزادانہ ماحول ميں انتخابات منعقد کئے جا سکيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اميد ظاہر کي کہ اخضر ابراہيمي کي طرف سے شام ميں قومي مفاہمت کے قيام اور آزادانہ انتخابات کےحوالے کئے جائے اقدامات مفيد اور موثر ثابت ہوں گے-

انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کو پر امن طريقے سے حل کرنے کے لئے اسلامي جمہوريہ ايران اقوام متحدہ کا ہرطرح سے ساتھ دينے کے لئے تيار ہے۔

اس موقع پر شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے خصوصي ايلچي اخضر ابراہيمي نے بھي شام کے حالات سے متعلق تفصيلي رپورٹ پيش کرتے ہوئے شام ميں جاري کشيدگي کے خاتمے کے لئے گئے تازہ ترين اقدامات سے صدر کو آگاہ کيا اور ايران سے مطالبہ کيا کہ وہ شام ميں امن و استحکام کي برقراري کے سلسلے ميں بھرپور تعاون کرے۔



خبر کا کوڈ: 42715  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے