جمہوريہ آذربائجان کے صدر الہام علي اف کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: کوئي بھي طاقت ايران اور آذربائجان کے درميان دوستانہ تعلقات ميں دراڑيں نہيں ڈال سکتي-<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:45
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور جمہوريہ آذربائجان کے درميان دوستي مستحکم بنيادوں پر قائم ہے اور کوئي بھي طاقت دونوں ملکوں کے درميان دوستانہ تعلقات ميں دراڑيں نہيں ڈال سکتي۔

جمہوريہ آذربائجان کے صدر الہام علي اف کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

کوئي بھي طاقت ايران اور آذربائجان کے درميان دوستانہ تعلقات ميں دراڑيں نہيں ڈال سکتي-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور جمہوريہ آذربائجان کے درميان دوستي مستحکم بنيادوں پر قائم ہے اور کوئي بھي طاقت دونوں ملکوں کے درميان دوستانہ تعلقات ميں دراڑيں نہيں ڈال سکتي۔

خبر کا کوڈ: 42694 - 

پیر 15 October 2012 - 19:04

يہ بات صدر مملکت جناب احمدي نژاد نے آج پير کو جمہوريہ آذربائجان کے صدر الہام علي اف سے ملاقات کے دوران کہي-

انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران آذربائجان کي ترقي اور پيش رفت کي بھرپور حمايت کرتا ہے۔

صدر مملکت نے خواہش ظاہر کي کہ اسلامي جمہوريہ ايران آذربائجان کے ساتھ توانائي، پاني، بجلي اور تجارت سميت تمام شعبوں ميں روابط بڑھانے کا خواہاں ہے-

انہوں نے کہا کہ دشمن طاقتيں مسلسل ہماري دوستي ميں دراڑيں ايجاد کرنے کي کوششوں ميں سرگرمِ عمل ہيں ليکن انکي خواہشوں کے برعکس ہماري دوستي مستحکم تر ہوتي جا رہي ہے-

انہوں نے کہا کہ بين الاقوامي سطح پر دونوں ملکوں کو ايک دوسرے کي حمايت جاري رکھني چاہيے۔

اس ملاقات کے دوران جمہوريہ آذربائجان کے صدر جناب الہام علي اف نے اسلامي جمہوريہ ايران اور جمہوريہ آذربائجان کے درميان دوستي کو مثالي قرار ديتے ہوئے اس بات کي يقين دہاني کرائي کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بناتے ہوئے دشمنوں کي ساري سازشيں ناکام بنا ديں گے۔



خبر کا کوڈ: 42694  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے