
بين الاقوامي "
جہاد اور مقاومت فيسٹيول" ميں شرکاء کے نام خصوصي پيغام:
لبنان جہاد و مقاومت کا مرکز اور تمام آزاد اور حريت پسند انسانوں کے دلوں کي دھڑکن ہے-
صدر احمدي نژاد نے اپنے پيغام ميں بين الاقوامي "جہاد اور مقاومت فيسٹيول" ميں شرکاء کے نام اپنے پيغام ميں لبنان کو جہاد اور مقاومت کا مرکز قرار ديا ہے اور کہا ہے کہ لبناني قوم خطے کے ممالک سميت تمام عدالت خواہ انسانوں کيلئے باعثِ رشک اور مايہ فخر ہے۔
صدر مملکت نے اس پيغام ميں دونوں ملکوں کي عوام کے درميان دلي لگاؤ کي طرف اشارہ کيا ہے-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس ايراني افواج کي بہادري اور شجاعت کو خراجِ تحسين پيش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بہت فخر اور اعزاز کي بات ہے کہ چند سال پہلے لبنان کے غيور جوانوں نے مادي وسائل کي کمي کے باوجود صہيوني افواج کا غيور خاک ميں ملا کر انہيں گھٹنے ٹيکنے پر مجبور کرديا۔
انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران اور لبنان کے درميان موجوہ روابط پر اطمينان کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور لبنان کي عوام کے درميان بہت گہرے مذہبي اور ثقافتي تعلقات ہيں جبکہ عالمي سطح پر بھي دونوں ملک ظلم و ستم کے خلاف برسرپيکار رہے ہيں-
صدر احمدي نژاد نے اخر ميں اس عزم کا اظہار کيا ہے کہ اللہ تعاليٰ کے فضل و کرم اور دونوں ملکوں کے حکام کي کوششوں سے اسلامي جمہوريہ ايران اور لبنان کے درميان دوستي دن بہ دن مستحکم تر ہوتي جائے گي۔