
سٹوڈنٹس پارليمنٹ کے چھٹے اجلاس سے صدر کا خطاب:
سٹوڈنٹس پارلمينٹ اجتماعي ذمہ داريوں سے آگاہي حاصل کرنے اور پھر انہيں اچھي طرح نبھانے کي جگہ ہے-
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ سٹوڈنٹس پارلمينٹ اجتماعي ذمہ داريوں سے آگاہي حاصل کرنے اور پھر انہيں اچھي طرح نبھانے کي جگہ ہے۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج منگل کو سٹوڈنٹس پارليمنٹ کے چھٹے اجلاس سے خطاب کے دوران کيا-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايراني جوان بڑي تيزي سے ترقي کي چوٹيان سر کر رہے ہيں۔
انہوں نے ايران کے نئي نسل کو ملک کے مسقبل کا عظيم سرمايہ قرار ديا اور کہا کہ ايراني جوان اپني توانائيوں سے ملک کي تعمير و ترقي ميں بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہيں۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اللہ تعاليٰ نے انسان کو مختلف صلاحييں بخشي ہيں جنہيں بہ روئے کار لاکر انسان اللہ تعاليٰ کے صفات و کمالات کا مظہر اور آيينہ بن سکتا ہے اب اس انسان کي مرضي ہے کہ وہ اپنے اختيار سے سعادت اور خوش بختي کا راستہ اختيار کرتا ہے يا ضلالت اور گمراہي کا-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ زندگي کے اصول اپنانے کيلئے اہل بيت (ع) ہمارے لئے اسوہ اور مشعلِ راہ ہيں۔