- صدر احمدي نژاد کي بيرونِ ملک متعين ايراني سفيروں کو ہدايات
جمعه 14 December 2012 - 11:43
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي نژاد نے بيرونِ ملک متعين ايراني سفيروں کو سچائي اور عالمي سوچ رکھنے کي تلقين کي اور کہا کہ تمہيں ملک سے باہر اسلامي جمہوريہ ايران کے وقار اور عزت و آبرو کا خاص خيال رکھتے ہوئے اسلامي جمہوريہ ايران اور ديگر ممالک کے درميان روابط کي توسيع کے حوالے سے بہتر تجاويز پر غور کرنا چاہيے۔

صدر احمدي نژاد کي بيرونِ ملک متعين ايراني سفيروں کو ہدايات

صدر احمدي نژاد نے بيرونِ ملک متعين ايراني سفيروں کو سچائي اور عالمي سوچ رکھنے کي تلقين کي اور کہا کہ تمہيں ملک سے باہر اسلامي جمہوريہ ايران کے وقار اور عزت و آبرو کا خاص خيال رکھتے ہوئے اسلامي جمہوريہ ايران اور ديگر ممالک کے درميان روابط کي توسيع کے حوالے سے بہتر تجاويز پر غور کرنا چاہيے۔

خبر کا کوڈ: 42562 - 

منگل 09 October 2012 - 20:23

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب داکٹر احمدي نژاد نے آج منگل کو ڈنمارک، آذربايجان، کرغزستان، شمالي کوريا، ملائشيا، عمان، قطر، تنزانيہ، مالي اور سيراليون ميں متعين ايراني سفيروں سے ملاقات کے دوران کيا-

صدر احمدي نژاد نے ايراني سفيروں کو ہدايات جاري کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہتا ہے-

انہوں نے کہا کہ تمہيں يہ بات اچھي طرح ذھن نشين رکھني چاہيے کہ تم مہذب ايراني قوم کے نمائندے ہو لہذا تمہيں وہاں پر اچھے اخلاق و کردار کا مظاہرہ کرنا چاہيے۔

صدر مملکت نے کہا کہ تاريخ اس بات پر گواہ ہے کہ ايراني قوم نے اب تک کسي قوم پر جارحيت نہيں کي بلکہ انہوں نے ہميشہ ديگر اقوام کي ترقي پر خوشي اور مسرت کا اظہار کيا ہے۔

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کو غير وابستہ تحريک کي سربراہي منتقل ہونے سے ہمارے کندھوں پر سنگين ذمہ داري عائد ہوئي ہے لہذا ہميں اس ذمہ داري کو اچھي طرح نبھانے کي کوشش کرني چاہيے۔

خبر کا کوڈ: 42562  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے