
فنلانڈ کے نئے سفير کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:
عوام کو موجودہ استعماري نظام سے جلد چھٹکارہ حاصل ہو جائے گا
صدر احمدي نژاد نے کہاہے کہ موجودہ صورتحال ميں استعماري ممالک کي غلط پاليسيوں کي وجہ سے تمام ممالک سخت دباؤ ميں ہيں لہذا ہميں ايسے عالمي نظام کي تلاش کرني چاہيے جس ميں لوگ امن و سکون کے ساتھ زندگي گزار سکيں اور تمام ممالک کيلئے يکساں ترقي اور پيش رفت کا ماحول فراہم ہو-
انہوں نے موجودہ عالمي نظام کو ناکارہ اور فرسودہ قرار ديتے ہوئے اميد ظاہر کي کہ عوام کو موجودہ استعماري نظام سے جلد چھٹکارہ حاصل ہو جائے گا۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج بدھ کو فنلانڈ کے نئے سفير جناب ہاري کمرانين سے ملاقات کے دوران کيا- جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات استوار رکھنا چاہتا ہے-
اس ملاقات کے دوران صدر احمدي نژاد نے موجودہ عالمي نظام پر کڑي نکتہ چيني کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو مل کر موجودہ عالمي نظام کي اصلاحکرني چاہيے کہ البتہ اس حوالے سے اسلامي جمہوريہ ايران اور فنلانڈ نہايت اہم کردار ادا کر سکتے ہيں۔
صدر مملکت نے کہا کہ اکثر بين الاقوامي مسائل ميں دونوں ملکوں حکام کے نظريات ميں مکمل ہماہنگي پائي جاتي ہے جو دوطرفہ تعاون کے فروغ ميں نہايت مؤثر ثابت ہوگي۔
اس موقع پر فنلانڈ کے نئے سفير جناب ہاري کمرانين نے اپنے سرکاري دستاويزات صدر مملکت کے سپرد کرتے ہوئے اسلامي جمہوريہ ايران اور فنلانڈ کے درميان موجودہ روابط کو رضايت بخش قرار ديے اور دونوں ملکوں کے درميان
روابط کي توسيع ميں گہري دلچسپي ظاہر کي۔