صدر احمدي نژاد کي سوماليہ کے نئے سفير سے ملاقات: ايران آزاد اور خود مختار ممالک کي ترقي اور پيش رفت کي حمايت جاري رکھے گا<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:44
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايران سامراجي طاقتوں کے مقابلے ميں خود مختار ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور مغربي ممالک کے دباؤ کے باوجود ان کي ترقي اور پيش رفت کے حوالے سے پھرپور تعاون جاري رکھے گا۔

صدر احمدي نژاد کي سوماليہ کے نئے سفير سے ملاقات:

ايران آزاد اور خود مختار ممالک کي ترقي اور پيش رفت کي حمايت جاري رکھے گا

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايران سامراجي طاقتوں کے مقابلے ميں خود مختار ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور مغربي ممالک کے دباؤ کے باوجود ان کي ترقي اور پيش رفت کے حوالے سے پھرپور تعاون جاري رکھے گا۔

خبر کا کوڈ: 42548 - 

بد 10 October 2012 - 19:20

يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج بدھ کي شام سوماليہ کے نئے سفير جناب خليف كديه موسي سے ملاقات کے دوران کہي-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے دونوں ملکوں کے درميان ديرينہ دوستي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران سوماليہ کے ساتھ ميڈيکل، توانائي اور سڑکوں کي تعمير سميت تمام شعبوں ميں بھرپور تعاون کيلئے تيار ہے۔

اس موقع پر سوماليہ کے نئے سفير جناب خليف کديہ موسي نے صدر احمدي نژاد کو اپنے سرکاري دستاويزات پيش کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ملک اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تمام شعبوں ميں روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔



خبر کا کوڈ: 42548  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے