جنوبي کوريا کے نئے سفير کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: عدل و انصاف پر مبني نئے نظام کے قيام ميں تمام ممالک کي مشارکت لازمي ہے-<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:43
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ بين لاقوامي سطح پر اسلامي جمہوريہ ايران اور جنوبي کوريا کا تعاون دونوں ملکوں کے مفاد ميں ہے-

جنوبي کوريا کے نئے سفير کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

عدل و انصاف پر مبني نئے نظام کے قيام ميں تمام ممالک کي مشارکت لازمي ہے-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ بين لاقوامي سطح پر اسلامي جمہوريہ ايران اور جنوبي کوريا کا تعاون دونوں ملکوں کے مفاد ميں ہے-

خبر کا کوڈ: 42546 - 

بد 10 October 2012 - 18:47

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران نے تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنے کي پاليسي اپنائي ہوئي ہے ليکن استعماري طاقتيں دباؤ اور پابنديوں کے ذريعہ ايران کو عالمي سطح پر تنہا رکھنا چاہتي ہے۔

يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج بدھ کي شام جنوبي کوريا کے نئے سفير جناب سونگ وونگ يئوب سے ملاقات کے دوران کہي-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے دونوں ملکوں کے درميان گہرے اور دوستانہ روابط کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور جنوبي کوريا کے درميان مختلف شعبوں ميں کافي زيادہ اشتراکات موجود ہيں اور عالمي سطح پر بھي دونوں ملکوں کے نظريات ميں مکمل ہماہنگي پائي جاتي ہے کيونکہ دونوں ہي ملک عدل و انصاف اور آزادي کے خواہاں اور ظلم و زيادتي کے خلاف برسر پيکار ہيں۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج کل تمام خود مختار پر سامراجي طاقتيں دباؤ بڑھا رہي ہيں کيونکہ آزاد اور خود ممالک سے ان کے عالمي اقتدار کيلئے خطرہ لاحق ہے- ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران جنوبي کوريا کے ساتھ تجارتي اور ثقافتي روابط بڑھانے کو خصوصي اہميت ديتا ہے۔

اس ملاقات ميں جنوبي کوريا کے نئے سفير جناب وونگ يئوب نے صدر مملکت کو اپنے سرکاري دستاويزات پيش کرتے ہوئے کہا کہ ايران اور جنوبي کوريا کے درميان بہت زيادہ ثقافتي اشتراکات پائے جاتے ہيں جن کي بناء پر دونوں کے

درميان روابط کو مزيد مستحکم بنائے جاسکتے ہيں لہذا اس سلسلے ميں دونوں ملکوں کے حکام کو بہترين حکمتِ عملي سے کام لينا چاہيے تا کہ ايران اور جنوبي کوريا کے روابط ميں نئے اور سنہري باب کا آغاز ہوسکے۔



خبر کا کوڈ: 42546  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے