
صدر احمدي نژاد کي نائجريا کے نئے سفير سے ملاقات:
آزاد اور خود مختار ممالک کو اپس ميں اتحاد اور يکجہتي کا مظاہرہ کرنا چاہيے-
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ نئے عالمي حالات کا تقاضا يہ ہے کہ آزاد اور خود مختار ممالک اپس ميں اتحاد اور يکجہتي کا مظاہرہ کرے۔
يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے نائجريا کے نئے سفير جناب حاجي توکورماني ملاقات سے ملاقات کے دوران کہي-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور نائجريا کے درميان عرصہ دراز سے تاريخي اور ثقافتي روابط چلے آئے ہيں لہذا اب ضرورت اس بات کي ہے کہ دونوں ملکوں کے حکام دوطرفہ روابط ميں مزيد استحکام لانے کيلئے تمام ممکنہ مواقع سے بخوبي فائدہ اٹھائيں۔
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نائجريا کے ساتھ اقتصادي، ثقافتي اور سياحتي شعبوں ميں روابط بڑھانے کو خصوصي اہميت ديتا ہے۔
اس موقع پر نائجريا کے نئے سفير جناب حاجي توکورماني نے اپنے سرکاري دستاويزات صدر مملکت کے سپرد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درميان روابط کے فروغ ميں کوئي رکاؤٹ موجود نہيں ہے لہذا باہمي تعاون کو فروغ دينے سے دوطرفہ روابط مزيد خوشگوار بنائے جا سکتے ہيں۔