صدر احمدي نژاد کا " جامِ جم عالمي چينل" کو انٹريو:<br /> ايراني قوم اپني اعليٰ تہذيب و ثقافت کي بدولت نئے عالمي نظام ميں بنيادي کردار پيش کر سکتے ہيں-<br />
جمعرات 16 May 2013 - 12:15
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ انساني معاشرے کو ايک ايسے نئے عالمي نظام کي ضرورت ہے جس ميں ديرپا امن و سلامتي کو فروغ حاصل ہو کہ البتہ ايراني قوم اپني اعليٰ تہذيب و ثقافت کي بدولت اس نئے نظام ميں بنيادي اور مرکزي کردار پيش کرسکتے ہيں۔

صدر احمدي نژاد کا "

جامِ جم عالمي چينل" کو انٹريو:
ايراني قوم اپني اعليٰ تہذيب و ثقافت کي بدولت نئے عالمي نظام ميں بنيادي کردار پيش کر سکتے ہيں-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ انساني معاشرے کو ايک ايسے نئے عالمي نظام کي ضرورت ہے جس ميں ديرپا امن و سلامتي کو فروغ حاصل ہو کہ البتہ ايراني قوم اپني اعليٰ تہذيب و ثقافت کي بدولت اس نئے نظام ميں بنيادي اور مرکزي کردار پيش کرسکتے ہيں۔

خبر کا کوڈ: 42515 - 

منگل 09 October 2012 - 11:23

يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج "جامِ جم عالمي چينل" کے صحافي سے بات چيت کے دوران کہي-

صدر مملکت نے کہا کہ مغربي ذرايع ابلاغ ايران کے داخلي مشکلات کو بڑھا چڑھا کے پيش کرنے سے عوامي احساسات کو ايران کے خلاف ابھارنے کي کوشش کر رہي ہيں يہي وجہ ہے کہ وہ مسلسل اسلامي جمہوريہ ايران پر ايسے بے بنياد الزامات عائد کر رہي ہيں جن کي کوئي حقيقت نہيں-

اس بات کا ثبوت يہ ہے کہ غير وابستہ تحريک کے سربراہي اجلاس ميں شرکت کيلئے تہران ائے ہوئے رہنماؤں نے بھي اس بات کا اعتراف کيا تھا کہ مغربي ممالک نے ميڈيا کے ذريعہ ايران کا جو نقشہ اور تصور ہمارے ذھنوں ميں بنايا تھا وہ بالکل غلط نکلا۔

صدر مملکت نے کہا کہ صہيوني حکومت کا وجود قتل و غارت اور دہشت گردي سے قائم ہے لہذا اب وہ اپني بقا کے لئے بھي کسي طرح کي ہنگامہ آرائي سے دريغ نہيں کرے گي-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران کے خلاف صہيوني حکومت کي حاليہ دھمکيوں کے حوالے سے کہا کہ ساري دنيا جانتي ہے کہ ايران پر اسرائيل کا حملہ اس کي نابودي کا باعث بنے گا۔

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ اگرچہ ايرانيوں نے کبھي کسي جنگ ميں پہل نہيں کي ليکن اگر ہمارے خلاف حملہ ہوا تو ايران قوم ہر حملے اور جارحيت کا منہ توڑ جواب دے گا۔



خبر کا کوڈ: 42515  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے