پرالمپيک مقابلوں ميں ميڈيلز جيتنے والوں کي قدرداني کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے صدر کا خطاب: پختہ عزم اور خود اعتمادي، کاميابي کے دو اہم عناصر ہيں-<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:42
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
منتخب خبریں

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے جب تک کوئي شخص خود اعتمادي کے زيور سے آراستہ نہ ہو وہ کسي بھي ميدان ميں ترقي نہيں کر سکتا کيونکہ خود اعتمادي کاميابي کي اولين سيڑھي ہے۔

پرالمپيک مقابلوں ميں ميڈيلز جيتنے والوں کي قدرداني کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے صدر کا خطاب:

پختہ عزم اور خود اعتمادي، کاميابي کے دو اہم عناصر ہيں-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے جب تک کوئي شخص خود اعتمادي کے زيور سے آراستہ نہ ہو وہ کسي بھي ميدان ميں ترقي نہيں کر سکتا کيونکہ خود اعتمادي کاميابي کي اولين سيڑھي ہے۔

خبر کا کوڈ: 42495 - 

جمعرات 04 October 2012 - 12:40

يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج جمعرات کو پرالمپيک مقابلوں ميں ميڈيلز جيتنے والوں کي قدرداني کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے خطاب کے دوران کہي-

انہوں نے پرالمپيک مقابلوں ميں ايراني کھلاڑيوں کي عمدہ پرفارمنس پيش کرنے پر خوشي کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئي کھلاڑي بين الاقوامي مقابلوں ميں اچھي کارکردگي پيش کرتا ہے تو اس سے صرف

وہ خوش نہيں ہوتا بلکہ اسکي پوري قوم خوشي سے جوم اٹھتي ہے اورعالمي سطح پر اس کے ملک کا نام روشن ہو جاتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ يہ بڑي خوشي کي بات ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے بہت ہي کم عرصہ ميں کھيل کے ميدان ميں بہت زيادہ پيش رفت کي ہے-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ موجودہ حکومت جسماني معذور کھلاڑيوں کو وسائل فراہم کرنے اور انہيں سپورٹ کرنے ميں گہري دلچسپي لے رہي ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے آخر ميں اس عزم کا اظہار کيا کہ ايران کي عظيم قوم کا يہ قافلہ ترقي کي راہ ميں رکاوٹوں کو چيرتا ہوا اپني منزل تک پہنچ جائے گا۔



خبر کا کوڈ: 42495  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے