
نينو ٹيکنالوجي کي مدد سے تيارشدہ سات نئي دواؤں کي تقريبِ رونمائي کے موقع پر صدر کا خطاب:
ايران کي ترقي اور پيش رفت سے پورے انساني معاشرے کو فائدہ پہنچے گا-
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ پوري دنيا کے سامنے يہ بات واضح ہو چکي ہے کہ ايراني قوم تسلط پسندانہ مقاصد کي خاطر ترقي اور پيش رفت نہيں چاہتي بلکہ ايران کي ترقي و پيش رفت سے پورے انساني معاشرے کو فائدہ پہنچے گا۔
يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج ہفتہ کو دارالحکومت تہران ميں نينو ٹيکنالوجي کي مدد سے تيارشدہ سات نئي دواؤں کي تقريبِ رونمائي کے موقع پر کہي-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ خود اعتمادي اور علم و ٹيکنالوجي کي بدولت کمال و سعادت تک پہنچنے کي انسان کي ديرينہ آرزو جلد پوري ہو جائے گي-
صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعاليٰ نے تمام انسانوں کو مختلف صلاحيتيں بخشي ہيں تا کہ وہ ان صلاحيتوں سے معاشرے کے فلاح و بہبود کيلئے فائدہ اٹھا سکيں۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس عزم کا اظہار کيا کہ ہميں اپنے ملک کو سائنس و ٹيکنالوجي کے ميدان ميں اتنا آگے لے جانا ہے کہ عنقريب ہي اسلامي جمہوريہ ايران ترقي يافتہ ممالک کي صف ميں شامل ہو جائے گا۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران دشمن طاقتيں پابنديوں اور اقتصادي محاصرے کے ذريعہ ايران کي معيشت کو نقصان پہنچانے کي کوششيں کر رہي ہيں ليکن اگر ان کي سوچ يہ ہو کہ وہ ايسے اقدامات سے ايران کي ترقي کا راستہ روکنے ميں کامياب ہو جائٰيں گے تو يہ ان کي خام خيالي ہوگي۔