صدر احمدي نژاد کا CNN کے سپينش چينل کے خبرنگار سے بات چيت:
امريکا چاہتا ہے کہ تمام بين الاقوامي فيصلے اس کي مرضي کے مطابق ہوں-
صدر احمدي نژاد کا CNN کے سپينش چينل کے خبرنگار سے بات چيت:
خبر کا کوڈ: 42399 -
پیر 01 October 2012 - 15:50
امريکا چاہتا ہے کہ تمام بين الاقوامي فيصلے اس کي مرضي کے مطابق ہوں-
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ دنيا پر امريکا کي اجارہ داري پر سخت تنقيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امريکا چاہتا ہے کہ تمام بين الاقوامي فيصلے اس کي مرضي کے مطابق ہوں ليکن استعماري دَور سے متعلق ارباب و رعايا کي يہ باتيں اب پراني ہو چکي ہيں اب ہر قوم اپنا فيصلہ خود کرنا چاہتي ہے۔
يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹراحمدي نژاد نے نيويارک ميں اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے ۶۷ويں سربراہي اجلاس کے موقع پر CNN کے سپينش چينل کو ايک انٹريو ميں کہي-
صدر مملکت نے اس گفتگو ميں ايران کے خلاف صيہوني حکومت کي حاليہ دھمکيوں کے بارے ميں کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران ان دھمکيوں کو کوئي خاص اہميت نہيں ديتا تاہم اگر حملہ کيا گيا تو ايران پوري قوت کے ساتھ اپنا دفاع کرے گا–
صدر مملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران کے پرامن ايٹمي سرگرميوں کے حوالے سے کہا کہ آئي اے اي اے کي نگراني کے علاوہ ، امريکہ اور ديگر مغربي ملکوں کي خفيہ ايجنسياں بھي اس سلسلے ميں سرگرمِ عمل ہيں اور تمام بين الاقوامي ادارے ايران کے ايٹمي پروگرام کے پر امن ہونے سے بخوبي واقف ہيں۔
صدر نے اس گفتگو ميں ايران کے اوپر عائد پابنديوں کے حوالے اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان پابنديوں سے فريقين کا نقصان ہوگا اور مغربي ملکوں کو اب يہ قبول کرلينا چاہئے کہ دنيا کے تمام ملکوں کو بين الاقوامي سطح پر مساوي حقوق حاصل ہيں اور ممالک پر قبضہ کرکے انہيں اپنے زير تسلط رکھنے کا دور اب گزر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ: 42399
- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے
1390 رياست جمهوري اسلامي ايران 2011 Presidency of The Islamic Republic of Iran آدرس: تهران - میدان پاستور - خیابان پاستور تلفن: +98(21)64451