
صدر احمدي نژاد کي ملکي اور غير ملکي نامہ نگاروں سے بات چيت:
ايران دشمن طاقتيں پروپيگنڈوں اور غلط افواہوں کے ذريعہ ملک ميں انتشار پھيلا رہي ہيں-
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايران دشمن طاقتيں افواہوں اور غلط پروپيگنڈوں کے ذريعہ ملک ميں انتشار پھيلا رہي ہيں۔
يہ بات صدر احمدي نژاد نے آج منگل کو دارالحکومت تہران ميں ملکي اور غيرملکي خبرنگاروں سے گفتگو کے دوران کہي-
انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمي نظام تغيرات کا شکار ہے لہذا ان حالات ميں ايک نئے اور کارآمد نظام کا ڈھانچہ پيش کرنے ميں اسلامي جمہوريہ ايران بہت اہم رول ادا کر سکتا ہے۔
صدر مملکت نے اپنے گفتگو کے دوران اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي ميں ايران کي پرامن ايٹمي سرگرميوں کے خلاف صہيوني حکومت کے وزير اعظم بنيامين نتن ياہو کے بے بنياد دعووں کے بارے ميں کہا کہ صہيوني حکومت خطے ميں کشيدگي اور بدامني پھيلا رہي ہے-
انہوں نے کہا کہ ايران نے کبھي بھي کسي جنگ ميں پہل نہيں کي اور ہم ہميشہ خطے ميں امن و سلامتي کے عالمبردار رہے ہيں،
يہي وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے اجلاس ميں صہيوني وزيراعظم کے اشتعال انگيز بيان کے مقابلے ميں ايراني حکام نے ہوشياري سے کام ليتے ہوئے صہيوني سازش کو ناکام بناديا۔
انہون نے ايران کے 20فيصد يورينيم کي پيداوار سے متعلق مغربي ممالک کي مخالفت پر اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ايران نے اعتماد کي بحالي کيلئے اعلان کيا تھا کہ اگر"آئي اے اي اے" ايران کي ضرورت کا ايندھن فراہم کردے تو ايران اپني ايٹمي سرگرمياں روک دے گا ليکن مقابل فريقوں نے ہماري پيشکش ٹھکرا دي لہذا ايران نے اپني ملکي ضرورت کي بنياد پر ايندھن کي پيداوار شروع کيا۔