
اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے ۶۷ويں سربراہي اجلاس کے اختتام پر
صدر احمدي نژاد واپس تہران روانہ ہوئے-
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے ۶۷ويں سربراہي اجلاس اور "آئين کي بالادستي" کے زيرِ عنوان منعقدہ اجلاس ميں شرکت کے بعد واپس تہران روانہ ہوئے۔
صدر احمدي نژاد نے دورہ نيويارک کے موقع پر اقوامِ متحدہ کے سيکرٹرل جنرل اور ديگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتيں کيں جن ميں اہم علاقائي اور بين الاقوامي مسائل پر تبادلہ خيال ہوا۔
اس کے علاوہ صدر مملکت نے امريکا ميں مقيم ايراني شہريوں، امريکي دانشوروں، آسماني اديان کے رہنماؤں، سماجي اور فلاحي تنظيموں کے نمائندوں، صہيوني افکار کے مخالف يہودي تنظيموں کے سربراہوں سے الگ الگ ملاقاتيں کي۔
اس کے ساتھ ساتھ صدر احمدي نژاد نے دورہ نيوياک کے موقع پر CNN، لبناني چينل "الميادين" جاپاني چينل NHK، امريکي چينل PBS اورCBS، معروف امريکي اخبار"واشنگٹن پوسٹ اور" ايسوسي ايٹيڈؔ" خبر ايجنسي کو الگ الگ انٹريوز بھي ديے۔