صدر احمدي نژاد کي " ايسوسي ايٹيڈ" خبر ايجنسي کے خبرنگاروں سے بات چيت:<br /> امريکا کي ايران دشمني کے نتيجے ميں ايران کا ايٹمي مسئلہ پيچيدہ ہوتا جا رہا ہے<br />
بد 13 February 2013 - 10:46
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ موجودہ عالمي نظام فرسودہ اور ناکارہ ہو چکا ہے اور وہ اپني ذمہ دارياں اچھي طرح نبھانے سے عاجز اور ناتواں آچکا ہے لہذا باہمي مشارکت اور تعاون سے موجودہ عالمي نظام کي اصلاح کي کوششيں کرني چاہيے۔

صدر احمدي نژاد کي "

ايسوسي ايٹيڈ" خبر ايجنسي کے خبرنگاروں سے بات چيت:
امريکا کي ايران دشمني کے نتيجے ميں ايران کا ايٹمي مسئلہ پيچيدہ ہوتا جا رہا ہے

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ موجودہ عالمي نظام فرسودہ اور ناکارہ ہو چکا ہے اور وہ اپني ذمہ دارياں اچھي طرح نبھانے سے عاجز اور ناتواں آچکا ہے لہذا باہمي مشارکت اور تعاون سے موجودہ عالمي نظام کي اصلاح کي کوششيں کرني چاہيے۔

خبر کا کوڈ: 42304 - 

بد 26 September 2012 - 14:24

يہ بات صدر احمدي نژاد نے نيويارک ميں اقوامِ متحدہ کي جنرل اسمبلي کے ۶۷ويں سربراہي اجلاس کے موقع پر "ايسوسي ايٹيڈ" خبر ايجنسي سے بات چيت کے دوران کہي-

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اس نئے نظام ميں اقوامِ متحدہ کا بنيادي رول ہوگا کيونکہ اقوامِ متحدہ ان اغراض و مقاصد سے دور ہوتا جا رہا ہے جن کيلئے اقوامِ متحدہ کا ڈھانچہ تيار کيا گيا تھا ليکن اگر اقوامِ متحدہ کا بھاگ دوڑ نيک اور صالح کے افراد کے ہاتھوں ميں دي جائے تو اقوام متحدہ ان مقاصد ميں کامياب ہو جائے گا جن کيلئے اقوامِ متحدہ وجود ميں لايا گيا تھا۔

انہوں نے امريکا ايران تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے ايک سوال کے جواب ميں کہا کہ ڈيپلمسي اور مذاکرات ہي اس مسئلے کا واحد حل ہے۔

صدر احمدي نژاد نے شام کے حوالے سے کہا کہ شام کے اندر پرامن انتخابات منعقد کرنے کيلئے راہ ہموار کر لينا چاہيے جبکہ بيروني ممالک کي مداخلت سے سيکورٹي فورسز اور باغيوں کے درميان کشيدگي ميں مزيد شدت پيدا ہو جائے گي۔



خبر کا کوڈ: 42304  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے