
بوليويا کے صدر سے ڈاکٹر احمدي نژاد کي ملاقات:
آزاد اور خود مختار ممالک پر پابندياں لگانا سامراجي طاقتوں کي کمزوري کي نشاني ہے-
صدر احمدي نژاد نے بوليويا کے صدر کي ملاقات ميں کہا کہ آزاد اور خود مختار ممالک پر پابندياں لگانا سامراجي طاقتوں کي کمزوري کي علامت ہے۔
يہ بات صدر احمدي نژاد نے نيويارک ميں اقوامِ متحدہ کے ۶۷ويں سربراہي اجلاس کے موقع پر بوليويا کے صدر جناب اوو مورالس سے ملاقات کے دوران کہي، انہوں نے غير وابستہ تحريک کے سربراہي اجلاس ميں شرکت کيلئے تہران آمد پر بوليويا کے صدر کا شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غير وابستہ تحريک کے اہداف کے حصول کيلئے جامع حکمت عملي اختيار کر ليني چاہيے۔
اس موقع پر بوليويا کے صدر جناب اوو مورالس نے غير وابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے کامياب انعقاد پر صدر احمدي نژاد کا شکريہ ادا کيا اور کہا کہ اس کا ملک اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔