
صدر احمدي نژاد اور سينٹ وينسينٹ و گريناڈائنز کے وزير اعظم کے درميان اہم بين الاقوامي مسائل پر بات چيت
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر جناب ڈاکٹر احمدي نژاد اور سينٹ وينسينٹ و گريناڈائنز کے وزير اعظم کے درميان ملاقات ميں اہم بين الاقوامي مسائل پر تبادلہ خٰيال ہوا ہے۔
صدر احمدي نژاد نے نيويارک ميں اقوامِ متحدہ کے 67ويں سربراہي اجلاس کے موقع پر سينٹ وينسينٹ و گريناڈائنز کے وزير اعظم سے ملاقات کي ہے، اس ملاقات ميں صدر احمدي نژاد نے دونوں ملکوں کے موجودہ تعلقات کو مطلوبہ اور مناسب قرار ديے اور کہا کہ استعماري طاقتوں کے مقابلے ميں آزاد اور خود مختار ممالک کو ايک دوسرے سے تعاون کرنا چاہيے۔
اس موقع پر وينسينٹ و گريناڈائنز کے وزيراعظم جناب رالف گنزالوس نے بھي اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ استعماري طاقتيں ايران، کيوبا اور وينزويلا جيسے خود مختار ممالک کي ترقي ميں رکاؤٹيں کھڑي کر رہي ہيں لہذا ان حالات ميں دنيا کے تمام آزاد اور خود مختار ممالک کو مشترکہ پليٹ فارم پر اکھٹا ہونا چاہيے۔