صدر احمدي نژاد کا لبنان کے ٹي وي چينل " الميادين" کو انٹريو:<br />دنيا پر حکمرفا فرسودہ نظام ہي موجودہ عالمي بحران کا باعث بنا ہے-
جمعه 14 December 2012 - 11:37
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر مملکت جناب احمدي نژاد نے کہا ہے کہ آج بيداري کي لہريں پوري دنيا ميں پھيل گئي ہيں، عوام موجودہ عالمي نظام سے تنگ آچکے ہيں اور دنيا کي تمام مشکلات استعماري سوچ رکھنے والي سامراجي طاقتوں نے پيدا کئے ہيں جنہوں نے زبردستي پوري دنيا پر اپنا غاصبانہ قبضہ جمايا ہوا ہے۔

صدر احمدي نژاد کا لبنان کے ٹي وي چينل "

الميادين" کو انٹريو:
دنيا پر حکمرفا فرسودہ نظام ہي موجودہ عالمي بحران کا باعث بنا ہے-

صدر مملکت جناب احمدي نژاد نے کہا ہے کہ آج بيداري کي لہريں پوري دنيا ميں پھيل گئي ہيں، عوام موجودہ عالمي نظام سے تنگ آچکے ہيں اور دنيا کي تمام مشکلات استعماري سوچ رکھنے والي سامراجي طاقتوں نے پيدا کئے ہيں جنہوں نے زبردستي پوري دنيا پر اپنا غاصبانہ قبضہ جمايا ہوا ہے۔

خبر کا کوڈ: 42098 - 

پیر 24 September 2012 - 20:22

يہ بات صدر احمدي نژاد نے نيويارک ميں لبنان کے ٹي وي چينل "الميادين" کو انٹريو ديتے ہوئے کہي-

انہوں نے لبناني خبرنگار کے اس سوال کے جواب ميں کہ "کيا اس مرتبہ آپ غير وابستہ تحريک کے سربراہ کي حيثيت سے موجودہ عالمي نظام پر تنقيد کر رہے ہيں؟" صدر احمدي نژاد نے کہا کہ آج تمام ممالک ايک بستي کي مانند ہيں لہذا ناخواستہ طور پر بھي ان کے مسائل ايک دوسرے پر اثرانداز ہو رہے ہيں اور دنيا پر حکمرفا فرسودہ نظام ہي موجودہ عالمي بحران کا باعث بنا ہے۔

انہوں نے شام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب ميں کہا کہ ہم اس حوالے سے بارہا اپنے موقف کا اظہار کر چکے ہيں کہ بيروني مداخلت سے شام کے حالات مزيد خراب ہو جائيں گے لہذا دونوں فريقوں کو بيٹھ کر مذاکرات اور گفتگو کے ذريعہ سے اپنے مسائل کا حل نکالنا چاہيے۔

لبناني خبرنگار کے اس سوال کے جواب ميں کہ "کيا آپ پيغمبراکرم (ص) کي شان ميں گستاخي کا معاملہ اقوامِ متحدہ کي جنرل اسمبلي ميں اٹھائيں گے؟" صدر مملکت کا کہنا تھا کہ يہ بہت اہم اور نظرياتي مسئلہ ہے اس سے مسلمانوں کے جذبات کو شديد دکھ پہنچا ہے، اميد ہے ہمارے علاوہ ديگر ممالک بھي اقوامِ متحدہ کے اجلاس ميں اس گستاخانہ فيلم کي بھرپور مذمت کريں گے، ہمارے مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس سازش ميں صہيونيوں کا ہاتھ ہے جو اس ذريعہ سے خطے ميں بدامني پھيلانا چاہتے ہيں۔

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اسرائيل کے خلاف مسلمانوں کے دلوں ميں شديد غم و غصہ پايا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر اسرائيل اپنے ايسے مذموم گھٹياحرکات سے باز نہيں آيا تو اسے سنگين نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔



خبر کا کوڈ: 42098  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے