صدر احمدي نژاد کي امريکا ميں مقيم ايراني شہريوں سے ملاقات: ايرانيوں کي اعليٰ تہذيب و تمدن نے پوري انسانيت کو فائدہ پہنچايا ہے<br />
جمعه 14 December 2012 - 11:37
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

صدرمملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايرانيوں کي اعليٰ تہذيب و تمدن نے پوري انسانيت کو فائدہ پہنچايا ہے۔

صدر احمدي نژاد کي امريکا ميں مقيم ايراني شہريوں سے ملاقات:

ايرانيوں کي اعليٰ تہذيب و تمدن نے پوري انسانيت کو فائدہ پہنچايا ہے

صدرمملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايرانيوں کي اعليٰ تہذيب و تمدن نے پوري انسانيت کو فائدہ پہنچايا ہے۔

خبر کا کوڈ: 42095 - 

پیر 24 September 2012 - 07:21

يہ بات صدر احمدي نژاد نے مقامي وقت کے مطابق اتوار کي شام امريکا ميں مقيم ايراني شہريوں سے خطاب کرتے ہوئے کہي-

انہوں نے کہا کہ ايرانيوں کي تہذيب و تمدن اور رسم و رواج کا محور انسان کو کمال اور عروج تک پہنچانا ہے، يہ انسانوں کو ايک دوسرے سے پيار و محبت کا جذبہ سکھاتي ہے جبکہ بغير کسي نسلي تعصب کے حق کے سامنے سرِ تسليم جھکانا ايرانيوں کي منفرد خصوصيت ہے جس کا عملي مظاہرہ انہوں نے صدرِاسلام ميں پيش کيا تھا۔

صدر احمدي نژاد نے خطاب کے دوران اسلامي جمہوريہ ايران کو درپيش چيلنجوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضي ميں اگر کسي بھي دشمن نے ايران پر حملے کي غلطي کي ہے تو انہيں سنگين نتائج کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب بھي ايران کے دشمنوں کو يہ بات اچھي طرح معلوم ہے کہ ايراني قوم دنيا کا بھاگ دوڑ سنبھالنے کي بھر پور صلاحيت رکھتي ہے لہذا انہيں سخت تشويش لاحق ہے کہ کہيں پوري دنيا پران کي اجارہ داري خطرے ميں نہ پڑ جائے۔

انہوں نے اخر ميں اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ دنيا ميں ايک عظيم تبديلي رونما ہونے والي ہے، تمام ممالک عالمي نيٹ ورک کے ذريعہ اپس ميں قريب ہوتے جا رہے ہيں اور باطل طاقتوں کي نابودي اور زوال کے آثار واضح ديکھائي دے رہے ہيں اور وہ دن دور نہيں جب يہ ساري باطل رسوا ہو کر صفحہ ہستي سے مٹ جائيں گي۔

خبر کا کوڈ: 42095  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے